انڈیا: ماؤ نواز رہنما کی ہلاکت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے ماؤ نواز گروہ کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے سینئر افسر جے جی مرلی نے صحافیوں کو بتایا کہ ماؤ نواز گروپ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن چندر مولی عرف دیوننہ اور ان کی اہلیہ بدھ کی رات وشاکھہ پٹنّم میں پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خصوصی حفاظتی ٹیم ’گرے ہاؤنڈ فورس‘ اس علاقے میں تلاشی کا کام کر رہی تھی تو فورس اور ماؤ نواز گروہ کے اراکین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔ مسٹر مرلی نے بتایا کہ پولیس کواس مقام سے اسلحہ اور بارودی سرنگ تیار کرنے کے لیے بارود بھی ملا ہے۔ پولیس ایک عرصے سے 49 سالہ چندر مولی کی تلاش میں تھی اور ان پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی تھا۔ اس سال یہ دوسرا موقع ہے جب ماؤ نواز باغیوں کے کسی اہم رہنما کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس سے قبل جون میں روی کمار عرف سریدھر نامی ماؤ نواز رہنما پراکشم ضلع میں ایک پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔ اس سال ماؤ نواز سے متعلق تشدد میں دو سو سے زيادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا: ’تیرہ ماؤ نواز باغی ہلاک‘09 June, 2006 | انڈیا پولیس جھڑپ میں ماؤ نواز لیڈر ہلاک17 June, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا بھارت کو ’لال سلام‘22 June, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 26 ہلاک17 July, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا اسلحہ پکڑا گیا08 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||