BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 November, 2006, 07:58 GMT 12:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اڈوانی کی شخصیت کا ’دوسرا‘ پہلو

اڈوانی اپنے چہرے کو تاثرات سے عاری رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں
صرف دو ہی سال قبل ایل کے اڈوانی کو ہندوستان کی مضبوط ترین شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ لیکن اڈوانی کی شخصیت کا یہ صرف ایک پہلو ہے۔ اگر ان کے حامی بہت ہیں تو ان پر تنقید کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔

شاید ہندوستانی سیاست میں 79 سالہ اڈوانی ہی وہ واحد شخص ہیں جنہیں ان کے ناقدین ہندو قوم پرستی کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ایل کے اڈوانی ہی نے ایودھیہ میں مندر بنانے کی مہم کی سرپرستی کی۔

اڈوانی سے ملاقات ہمیشہ ہی دلچسپ ثابت ہوئی ہے کیونکہ ان کی شخصیت میں پراسراریت کا پہلو پایا جاتاہے۔

وہ ہمیشہ ناپ تول کر بات کرتے ہیں، کبھی کھل کر اظہار نہیں کرتے۔ تاہم گزشتہ برس پاکستان کے دورے کے بعد سے وہ میڈیا سے بچنے لگے ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی بے انتہا تعریف کی جس نے انہیں سخت گیر ہندو حلقوں کی نظروں میں متنازعہ بنا دیا۔

کبھی کبھار اڈوانی کچھ باتوں پر کھل کر اظہار خیال کر بھی جاتے ہیں جس سے کئی پردوں کے پیچھے چھپی ان کی شخصیت کے چند پہلوؤں کا اندازہ ہوتا ہے۔

بی بی سی کے ساتھ اس انٹرویو سے وہ بہت محظوظ ہوئے۔

کراچی میں اپنے سکول کے ایام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کرکٹ کے لیے جنون کی حد تک اپنے شوق کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی دفعہ انہوں نے میچ دیکھنے کی خاطر سکول سے بھی چھٹی کی۔

سچن تندولکر اڈوانی کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ وہ کہتےہیں ’سچن انڈین کرکٹ کا اہم حصہ ہیں جو کہ کھلاڑی کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ دیگر اچھے کھلاڑی بھی ہیں لیکن سچن اور راہول ڈراوڈ غیر معمولی ہیں‘۔

بالی وڈ فلموں سے بھی انہیں کافی لگاؤ ہے۔

نوجوان اداکاروں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں نے رانی مکھرجی اور ہریتھک روشن کی تعریف کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ اداکار رہے ہیں۔

’جیسے کرکٹ کی دنیا میں سچن غیر معمولی ہیں، امیتابھ فلموں کی دنیا میں نمایاں ہیں‘۔

ہالی وڈ فلموں میں بھی انہیں اتنی ہی دلچسپی ہے اور سسپنس تھریلر فلمیں پسند ہیں۔

اڈوانی کہتے ہیں کہ انہوں نے الفرڈ ہچکاک کی فلموں کے تمام سین دیکھ رکھے ہیں۔ انہیں ڈراؤنی فلمیں بھی پسند ہیں۔ 1957 کے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ایک انکل کے ساتھ ’ہاؤس آف ویکس‘ نامی تھری ڈی ڈراؤنی فلم دیکھنے سینما گئے تھے۔

اڈوانی نے بتایا کہ کس طرح اخبار میں اس فلم کے بارے میں پڑھ کر انہوں نے فلم دیکھنے کی ٹھان لی کہ ممبئی کے ایک سینما میں جب اس فلم کی نمائش ہوئی تو ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

ایل کے اڈوانی کو مطالعے کا شوق بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہندو مذہبی کتابیں رمایانہ اور مہا بھارتہ پڑھ چکے ہیں اور ان کتابوں نے ان کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

حال ہی میں وہ جرمن ماہر نفسیات برائن ویس کی تصانیف سے بہت متاثر ہیں جو ’دوبارہ زندگی‘ کے بارے میں ہیں۔ ’یہ کتابیں اتنی دلچسپ ہیں کہ ان سے ایک زندگی کے بعد دوبارہ پیدا ہونے کے نظریہ پر یقین آجاتا ہے‘۔

ایل کے اڈوانی نے واضح طور پر تو کچھ نہیں کہا تاہم ان کے تاثرات سے صاف ظاہر تھا کہ اپنی جماعت کے رویہ سے انہیں دکھ پہنچا ہے جس نے پاکستان کے دورے اور محمد علی جناح کی تعریف کے بعد سے انہیں الگ تھلگ کردیا ہے۔

بظاہر وہ اپنے چہرے کو تاثرات سے عاری رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

79 سالہ اڈوانی اپنی مصروف سیاسی زندگی کے باوجود جسمانی طور پر بالکل فٹ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی اچھی صحت کا راز کم کھانا ہے۔

اڈوانی ماضی کی طرف دیکھنے پر یقین نہیں رکھتے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں کس بات پر افسوس ہے یا پھر اگر انہیں دوبارہ زندگی ملے تو ایسا کیا کام ہے جسے وہ دوبارہ کرنے سے گریز کریں گے تو اڈوانی کا کہنا تھا کہ’ میں گزری باتوں پر افسوس کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ جو کچھ ہوچکا میں اس کے بارے میں نہیں سوچتا چاہے اس کا نتیجہ کیسا ہی کیوں نہ نکلا ہو۔ ہمیں ہمیشہ مستقبل پر نظر رکھنی چاہیئے‘۔

اسی بارے میں
اڈوانی: صدارت سےمستعفی
31 December, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد