پولیس میں بھرتی کے لیے ہنگامہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے دارالحکومت دلی کےقریبی شہرغازی آبادمیں محمکہ پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والے سینکڑوں لوگوں نے پورے شہر میں تقریباً ایک گھنٹے تک ہنگامہ مچایا ، لوٹ مار اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑکی۔ اتوارکو تقریباً بیس ہزارامید وارمحکہ پولیس میں حولدار کی نوکری کے لیے ٹسٹ دینےغازی آباد پہنچے تھے۔ ریاستی داخلہ سکرٹری آر ایم شریواستو نے بی بی سی کو بتایا کہ ان لوگوں کو جب امتحان کا پرچہ مشکل لگا تو انہوں نے پورے شہر میں توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ امتحان ختم ہونے کے بعد جب امیدوارباہرنکلےتوان میں سے سیکڑوں افراد نے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالی اور بسوں کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس نےاس سلسلے میں تقریبا تیس افراد کوگرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان لوگوں نےمسافروں کو جبراً انکی گاڑیوں سے بھی اتارا اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی ۔ پولیس کوحالات پر قابو پانےمیں تقریباً ایک گھنٹہ لگا۔ ریاست اتر پردیش کی پولیس نے کہا ہے کہ انہیں اس واقعہ کی تصاویراوروڈیو حاصل ہوگئی ہیں اور ان امید واروں کی شناخت کی جا رہی ہے جو ہلڑ بازي میں ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کو قصوروار پایا گيا انکی درخواستیں مسترد کی جا سکتیں ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پولیس کےمحکمے کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پراصلاحات کی تیاریاں کررہی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی طلباء کا بھارت دورہ 02 September, 2004 | انڈیا گاؤں کا طالبعلم ناسا جا پہنچا17 February, 2005 | انڈیا پولیس فائرنگ، 12 طلباء ہلاک30 September, 2005 | انڈیا انڈیا: میگھالے میں کرفیو 01 October, 2005 | انڈیا کشمیر: مسلح جھڑپ، پانچ ہلاک23 November, 2005 | انڈیا پولیس فائرنگ سے چار ہلاک 01 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||