BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 May, 2006, 10:46 GMT 15:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پولیس فائرنگ سے چار ہلاک

بڑودہ پولیس
’صورت حال قابو سے باہر ہوئی تو پولیس کوگولی چلانی پڑی‘
انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر وڈودرہ میں پولیس اور مقامی مسلمانوں کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہيں۔

پولیس فائرنگ میں ہلاکتوں کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور کئی مقامات سے پتھراؤ کی اطلاعات ہیں۔ شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیشِ نظر کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیر کو ناجائز تعمیرات ہٹانے کی مہم کے دوران پولیس نے ایک درگاہ کو منہدم کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ درگاہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ مقامی مسلمانوں نے درگاہ کے انہدام کے خلاف احتجاج شروع کیا اور جب صورت حال قابو سے باہر ہونے لگی تو پولیس کو گولی چلانی پڑی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی مسلمانوں نے حکام اور شہر کے میئر سے درخواست کی تھی کہ درگاہ کو منہدم نہ کیا جائے کیوں کہ یہ دو سو سال سے زيادہ پرانی ہے اور اس کے انہدام سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے لیکن چونکہ یہ درگاہ سڑک پر واقع تھی اور اس کے سبب ٹریفک کی روانی میں زبردست مشکلات کا سامنا تھا اس لیئے حکام نے اسے منہدم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقامی مسلمانوں نے حکام اور شہر کے میئر سے درخواست کی تھی کہ درگاہ کو منہدم نہ کیا جائے کیوں کہ یہ دو سو سال سے زيادہ پرانی ہے

وڈودرہ میونسپل کارپوریشن نے پچھلے پندرہ دنوں سے ناجائز تعمیرات کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور اس کے تحت پولیس غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہر عمارت، مندر یہاں تک کہ سرکاری عمارتوں کو بھی منہدم کر رہی ہے۔

اس دوران داخلہ سیکرٹری وی کے دگل نےگجرات کے چیف سیکرٹری سے بڑودہ کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ مسٹر دگل نے گجرات حکومت سے کہا ہے کہ صورتحال کو پوری طرح قابو رکھنے کے لیئے نیم فوجی دستوں کو تیار رہنے کا حکم دیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد