BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 September, 2005, 11:52 GMT 16:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسام:ہندو مسلم کشیدگی، 7 زخمی
آسام
آسام میں بنگلہ دیشیوں کے حوالے سے ہندو مسلم فسادات ہو چکے ہیں
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں حکام کا کہنا ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تشدد میں ‎سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ تیز پور علاقے میں پیش آیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب حالات قابو میں ہیں لیکن علاقے میں اب بھی کشیدگی کا ماحول ہے۔

سرکاری اہل کاروں کے مطابق سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس نے اپنے تین حامیوں کی گرفتاری کے خلاف ایک روز کی ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ اسی ہڑتال کے دوران دونوں برادریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

آرایس ایس کے بعض حامیوں نے جماعت اسلامی ہند نامی ایک مسلم تنظیم کے لیڈر کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی اسی لیے پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔

اسی دوران دونوں برادریوں کے بزرگ افراد نے تشدد سے بچنے کے لیے ایک امن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ لوگ امن کے قیام کے لیے انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

آسام میں اس سے قبل بھی تارکِ وطن بنگلہ دیشیوں کے حوالے سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد