BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 June, 2005, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مذہبی منافرت کا شکار آسامی
آسام مظاہرے
آسام میں مسلمانوں کومنظم مہم چل رہی ہے۔
آسام میں نسلوں سے آباد مسلمان کو اسی طرح کی مذہبی منافرت کا سامنا ہے جس طرح ساٹھ سال پہلے لوگوں کو مذہبی منافرت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسام جو کشمیر کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ مسلمان آبادی والی ریاست ہے وہاں مسلمانوں کو آسام سے نکالنے کی ایک منظم مہم چل رہی ہے۔ آسام کی کل آبادی میں مسلمانوں کا تناسب تیس فیصد ہے۔

اس مذہبی منافرت کا شکار ہونے والے مسلمانوں کے آباؤ اجداد بنگلہ دیش سے آسام میں آ کر آباد ہوئے۔ جو لوگ آسام میں پیدا ہوئے، وہیں پلے بڑھے اب ان کو بھی بنگلہ دیشی کہہ کر آسام سے نکل جانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

آسام کی ایک جماعت آسوم گانا پریشد کے مرکزی رہنما سربانندہ سونول کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر آسام میں آئے ہیں اور اگر ان کو یہاں سے نکالا نہ گیا تو مقامی آبادی اقلیت میں بدل جائے گی۔

مسلمانوں کے خلاف سرگرم گروپ یوتھ فورم آف جرنگ چپوری کا کہنا ہے کہ جو مسلمان ان کی بات پر دھیان نہیں دیں گے تو ان کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔

آسام سے نکالے گئے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ آسام کی پولیس جرنگ چپوری کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

محمد جہانگیر کا کہنا ہے کہ ایک رات پولیس اس کے گھر میں گھس آئی ۔’ جب میں نے آسامی شہریت ثابت کرنے کے لیے ان کو اپنا شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام بتایا تب بھی وہ نہ مانے اور کہا کہ میں بنگلہ دیشی ہوں۔ انہوں نے میرے کاغذات اپنے قبضے میں کر لیے اور رشوت لیے بغیر ان کو واپس نہیں کیا‘

آسامی حکام کا کہنا ہے کہ ابتک چھ سات سو بنگلہ دیشی نسل کے مسلمانوں کو وہاں سے نکالا گیا ہے جبکہ مسلمان لیڈروں کا کہنا کہ اب تک ہزاروں مسلمانوں کو آسام سے باہر دھکیلا جا چکا ہے۔

پولیس نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ بنگلہ دیشی نسل کے مسلمانوں کے خلاف کرنے سر گر عمل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد