بھارت بنگلہ سرحدی تنازعہ شدید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حکام نےالزام لگایا ہے کہ بنگلہ دیش کے ہیلی کاپٹروں نے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے انسپکٹر جنرل نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کے ہیلی کاپٹر اس علاقے میں دیکھے گئے جہاں بی ایس ایف اور بنگلہ دیش کی بارڈر فورس کے درمیان پچھلے کئی دن سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ادھر بنگلہ دیش کی بارڈر رائفل نے بی ایس ایف پر الزام لگایا کہ اس کے علاقے کشیدگی والے علاقے پر وازیں کر رہے ہیں۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے واقعات کے بعد بنگلہ دیش نے بارڈر کے علاقے میں اپنی فوج کی تعداد کو بڑھا دیا ہے۔ پچھلے کئی مہنوں سے بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر باڈر پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئے جن میں کئی لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل سریش کمار دت نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ تری پورہ کے علاقے مارگرم اور بیلٹولی کے علاقے میں بنگلہ دیش کے ہیلی کاپٹروں نے بھارتی حدود کی خلاف ورزی ہے۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل سریش کمار دت نے کہا کہ ان کے ادارے نے انڈین آیر فورس سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کو روکے۔ بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک ان کی فورس نے بنگلہ دیشی ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ نہیں کی ہے لیکن اب اگر انہوں بھارت کے علاقے پر پرواز کرنے کی کوشش کی تو وہ ان پر فائرنگ کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||