بھارت، بنگلہ دیش سرحد پر فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر باڈر پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار جیون کمار ہفتے کی شام کو فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک بنگلہ دیشی لڑکی بھی جاں بحق ہوئی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی علاقے تری پورہ اور بنگلہ دیش کے ضلح کومیلا کی سرحد پر پیش آیا۔ دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب بنگلہ دیش کی باڈر پولیس نے ایک بھارتی کو سرحد پار کرنے پر گرفتار کر لیا۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ شخص بھارتی سرحدی علاقے میں تھا جب بنگلہ دیش کے اہلکار اسے گھسیٹ کر اپنی طرف لے گئے۔ بھارت نے بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ باڑ لگا رکھی ہے مگر ایک بھارتی افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ باڑ بھارتی علاقے کے اندر ہے۔ اس وجہ سے اب بہت سے بھارتی کسانوں کی زمینیں باڑ کے دوسری طرف واقع ہیں۔ بنگلہ دیش نے اس واقع پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ واقعہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب دونوں ممالک کے اعلیٰ افسران سرحدی معاملات پر بات چیت کرنے کے لیے ڈھاکہ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||