جوان نے افسر کو گولی مار دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں فوج کے ایک جوان نے اپنے افسر کوگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے ترجمان لفٹیننٹ کرنل اے کے ماتھر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فوج کے جوان نے اپنے افسر لفٹیننٹ کرنل ساکیت سکسینا کو سرینگر کے نزدیک ہڑوانہ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ کرنل ماتھر کا کہنا ہے کہ اب تک یہ پتہ نہں چل سکا ہے کہ آخر جوان نے اپنے افسر کو گولی کیوں ماری۔ فی الوقت جوان کو حراست ميں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں گزشتہ دس برسوں میں فوج کے ہزاروں افسر اور جوان اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔ کئی معاملات کی تفتیش کے بعد یہ پتہ چلا کہ اس قسم کے واقعات اس وقت پیش آتے ہیں جب افسر اپنے ماتحت کو چھٹی دینے سے انکار کر دے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس خطے میں تعینات فوج کے جوان ذہنی دباؤ ميں کام کرتے ہیں۔ اس پریشانی سے نمٹنے کے لیے سنٹرل ریزرو پولیس فورس یعنی سی آر پی ایف نے اپنے جوانوں کا ذہنی تناؤ دور کرنے کے لیئے یوگا کی تربیت دینا شروع کی ہے۔ | اسی بارے میں ’بہت دکھ کی بات ہے، وطن سے جانا‘05 June, 2006 | انڈیا گمشدگانِ کشمیر پر خصوصی پروگرام21 October, 2006 | انڈیا انڈین کشمیر: دو شدت پسند ہلاک02 August, 2006 | انڈیا پھانسی کا حکم: کشمیر میں احتجاج27 September, 2006 | انڈیا دوشدت پسندوں سمیت دس ہلاک05 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||