BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 October, 2006, 13:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حراست میں موت پرتحقیقات

ہندوستانی فوج
ہندوستان کی فوج پر کئی معصوموں کوحراست میں ماردینے کاالزام لگتا رہا ہے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق فوج نے حراست میں ایک نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو فوج کے جوانوں نے بڈگام ضلع کے پاکھر پورا علاقے سےانیس سالہ محمد مقبول کو اس کے گھر سے حراست ميں لےلیا تھا اور سنیچر کے روز فوج نےاسکی لاش اس کےگھر والوں کر دی تھی۔

دفاعی ترجمان لفٹیننٹ کرنل اے کےماتھر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مقبول شدت پسندوں کی مدد کرتا تھا اور اسے پوچھ گچھ کرنے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔ ان کے مطابق حراست میں اس لڑکے کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیےاس معاملے کی تفتیش کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مقبول کوحراست میں رکھنے کے دوران اس کےساتھ اذیت آمیز سلوک کیا گیا جس کےسبب اس کی موت واقع ہو گئی۔

مقبول کی موت پر اتوار کو پاکھر پورا علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس اور سرکاری اہلکاروں نے ان سے قصوروار کو سزا دلانے کا وعدہ کیا۔

اس برس مئی میں ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ حکومت حراست میں واقع ہونےوالی ہلاکتوں کو با لکل برداشت نہیں کرے گی لیکن اس کے باوجود اس طرح کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد