دیوالی پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں ہندؤوں کے بڑے تہوار دیوالی کے موقع پر بہت زیادہ حفاظتی نتظامات کیئے گئے ہیں۔ دارالحکومت دِلّی جیسے کئی اہم شہروں میں سخت چوکسی برتی جارہی ہے۔ دِلّی، بنارس، ایودھیا اور احمدآباد کے اہم مندروں پر پہرے بڑھا دیئے گئے ہیں اور مصروف بازاروں میں کئی مقامات پر پولیس کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ کیمرے بھی نصب کیئے گئے ہیں۔ گزشتہ برس دیوالی سے ایک روز قبل دلی میں کئي مقامات پر بم دھما کے ہوئے تھے جس میں پچاس سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ دِلّی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شدت پسند تنظیم جیش محمد کے ایک کارکن کو دِلّی میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شدت پسند پرویز محمد رادو کا تعلق کشمیر کے بارہ مولہ ضلع سے ہے۔ پولیس کے ایک سینئر اہلکار آلوک کمار نے بتایا ہے کہ پرویز محمد کو دِلّی کے آزاد پور علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پرویز کے پاس سے تین کلو آر ڈی ایکس، دس لاکھ روپے اور ایک ٹائمر اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ پرویز محمد کو اس ماہ کی چودہ تاریخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پرویز سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولیس کے اہلکار ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جموں اور کشمیر روانہ ہوچکے ہیں۔ ہندوستان کے خفیہ اداروں نے دیوالی کے موقع پر شدت پسندوں کے متوقع حملوں سے نمٹنےکے لیے چوکس رہنے کی وارنگ دی ہے۔ اس کے تحت دیوالی کے موقع پر پوری دِلّی میں حفاظتی انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ پولیس تعینات ہے۔ ہوٹلوں، پبلک فون بوتھس، کیفیز کو ہدایت جاری کئی گئی ہیں کہ وہ ہر انجان شخص پر نظر رکھیں۔ بازاروں اور پارکوں میں بھی بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ | اسی بارے میں بڑی مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا13 October, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا اسلحہ پکڑا گیا08 September, 2006 | انڈیا انڈیا: یومِ آزادی، حملوں کا خطرہ 12 August, 2006 | انڈیا سنجے دت پر فیصلہ دیوالی کے بعد18 October, 2006 | انڈیا لوٹنے کا موسم: ثواب یا سرمایہ؟ 20 October, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||