BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 October, 2004, 08:12 GMT 13:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لوٹنے کا موسم: ثواب یا سرمایہ؟

درگا دیوی
درگا دیوی کی ہندو تہوار بدھ کے روز شروع ہو رہا ہے
آئندہ چار ہفتوں میں ہندوستان میں تین بڑے تہوار آنے والے ہیں۔ سب سے پہلے ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار دُرگا پوجا یا دسہرا تئیس اکتوبر کو ہو گا۔ بارہ نومبر کو دولت کی دیوی اور پٹاخوں کا تہوار دیوالی منایا جائےگا۔ اور ممکنہ طور پر اسکے تین دن بعد یعنی پندرہ نومبر کو عید الفطر مسلمانوں کے لیے خوشیاں لے کر آئے گی۔

فی الحال جہاں مسلمان صوم و صلوہ کی پابندی میں لگے ہیں وہیں ہندو عقیدتمند درگا پوجا کر رہے ہیں اور اُپواس اور برت رکھ رہے ہیں۔

بزرگ بتاتے ہیں کہ تقریباً چھتیس سال بعد رمضان اور دُرگا پوجا ساتھ ساتھ آئے ہیں۔
ان تہواروں کا تقدس اپنی جگہ لیکن اس ماحول کا سب سے زیادہ فائدہ صارفین کے لئے اشیاء بنانے والی کمپنیاں اٹھا رہی ہیں۔

ایک اندازہ کے مطابق اس ایک ماہ کے دوران الیکٹرانکس سامان بنانے والی کمپنیاں تقریباً ساڑھے چار ہزار 4500 کروڑ بھارتی روپیوں کا کاروبار کریں گی۔ گزشتہ سال کے مقابلے یہ ممکنہ کاروبار قریب دس بلین کروڑ روپیہ زیادہ ہے۔
اپنی بکری بڑھانے کے لیے مختلف کمپنیاں ایک سے ایک آفر لے کر آئی ہیں اور ان آفرز کے نام بھی بہت دھماکے دار ہیں۔

گھریلو سامان بنانے والی معروف کمپنی گودریج روزانہ ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دے رہی ہے۔

آج کا لکھپتی کون نام سے اس سکیم کا نعرہ فلم کل ہو نہ ہو کی طرز پر رکھا گیا ہے۔اپنے ٹیلویژن کے لیے دلچسپ اشتہاروں سے مشہور ہونے والی کمپنی اونیڈا اپنے ڈبل دیوالی آفر کے تحت تحفہ کے لیے دس مرسڈیز بنز کار لائی ہے۔

مشہور جاپانی کمپنی شارپ نے اپنے آفر کا نام رکھا ’کیش ہے تو عیش ہے‘۔
الیکٹرانکس سامان بنانے والی دو معروف کوریائی کمپنیاں ایل جی اور سیمسنگ نے اس سیزن سے فائدہ اٹھانے کے لۓ زبردست مہمم شروع کر رکھی ہے۔ سیمسنگ کمپنی اپنے آفر میں ایک سکریچ کارڈ دے رہی ہے جس پر شائع شدہ نمبر پر کم از کم ایک تحفہ طے ہے۔اسکے تحت ٹریول بیگ سے لیکر پروجیکشن ٹی وی تک حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایل جی نے اپنے آفر کا نام رکھا ہے دھوم مچا دے دھوم۔ کمپنی مغربی بنگال میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائے جانے والے تہواروں کے لیے دیوی دُرگا کا سہارا لیا ہے۔ اس کا نعرہ ہے ’بھاگو کھولبو ایمون مانر آشرباد جیمون‘ یعنی ’قسمت یوں کھلے گی جیسے درگا دیوی کی دُعا ملی ہو‘۔ اس آفر کے
تحت تحفوں کی لسٹ میں سب سے اوپر ہے ایک اور کوریائی کمپنی ہُنڈائی کی کار اکسنٹ۔ اسکے علاوہ پروجکشن ٹی وی اور دیگر سامان بھی تحفے میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پوجا کے اس سیزن میں کئی دوسری کمپنیاں بھی کسی نہ کسی آفر یا رعایت کے ساتھ صارفین کو لبھانے میں لگی ہیں۔ بعض کمپنیوں نے بیرون ملک سفر کرنے کا بھی آفر دیا ہے۔

بیشتر کمپنیاں اشیائے صرف کے فروخت کے لیے اخبارات میں بڑے بڑے اشتتہارات دی رہی ہیں۔

ظاہر ہے اسکے لیے کافی بڑی رقم درکار ہوتی ہے۔ صرف ایل جی اس موسم میں اپنے اشتہارات پر سو کروڑ خرچ کر رہی ہے۔ اسکے عوض وہ تقریباً تیرہ سو کروڑ کا بزنس کرنے کا توقع رکھتی ہے۔

تہواروں کے اس موسم میں بھارت میں الیکٹرانکس سامان کے ساتھ زیور کے لیے سونے کی مانگ بھی عروج پر ہوتی ہے۔ ویسے بھی دنیا میں سونے کی بکری سب سے زیادہ ہندوستان میں ہی ہوتی ہے۔

سونے کی اسی چاہت کو مد نظر رکھ موٹر سائیکل بنانے والی کمپینی ٹی وی ایس نے اپنے آفر کا نام رکھا ہے سونا لوٹو۔

اب یہ اپنی مرضی کی بات ہے کہ کوئی اس موسم میں زیادہ وقت اور سرمایہ سونا لوٹنے میں لگاتا ہے یا ثواب کمانے میں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد