BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 October, 2006, 10:42 GMT 15:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہند و پاک ورکنگ گروپ بنے گا‘

 میر واعظ
میر واعظ علیٰحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے کے سربراہ بھی ہیں
ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں اعتدال پسند لیڈر میر واعظ عُمرفاروق نے پیر کے روز کہا کہ نئی دلّی اور اسلام آباد کے درمیان کشمیر پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

یہ ورکنگ گروپ بقول میر واعظ، جموں کشمیر سے مرحلہ وار فوجی انخلا، ہند پاک سرکریک آبی سرحد تنازعہ اور سیاچن مسئلے سے متعلق روڈ میپ ترتیب دیگا۔ یہ انکشاف انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کے تین ہفتوں کے دورے سے واپسی پر بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔

میر واعظ نے، جو علیٰحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڑے کے سربراہ بھی ہیں، ہندوستانی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے مجّوزہ پاکستانی دورے کو ’یقینی‘ بتایا اور کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کے اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل وہ خود بھی پاکستان جائیں گے اور وہاں کی حکومت کو کشمیر کے ’زمینی حالات سے آگاہ کرینگے‘۔

میر واعظ کا کہنا ہے کہ، ’گزشتہ ماہ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں منموہن سنگھ اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کی چوٹی ملاقات کے بارے میں بہت سی باتیں ابھی تک میڈیا میں مشتہر نہیں ہوئی ہیں‘۔

ورکنگ گروپ کیا کرے گا
 ہندپاک مشترکہ ورکنگ گروپ کشمیر کے دونوں حصوں سے ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے مرحلہ وار انخلا، سیاچن اور سرکریک تنازعات سے متعلق روڈ میپ ترتیب دیگا
میرواعظ

انہوں نے کہا کہ انہیں ’معتبر حلقوں‘ سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ چوٹی کانفرنس میں مشرف اور منموہن سنگھ دہشت گردی کے خلاف باہمی طریقۂ کار کے علاوہ ایک ایسے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر بھی متفق ہوگئے ہیں جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہے‘۔

ورکنگ گروپ کی تفصیلات پوچھنے پر میرواعظ نے بتایا کہ ’اس میں جموں کشمیر کے دونوں حصوں سے ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے مرحلہ وار انخلا، سیاچن معاملہ اور سرکریک آبی سرحد کے تنازعہ سے متعلق روڈمیپ (نقش راہ) ترتیب دیا جائیگا‘۔

میرواعظ نے دعویٰ کیا کہ ’اس سلسلے میں نئی دلّی اور اسلام آباد کے درمیان خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور حتمی ایجنڈا متعّین کرنے کے لیے گراونڈ ورک بھی ہورہا ہے‘۔

پہلے میں اسلام آباد جاؤں گا
 منموہن سنگھ عنقریب پاکستان جائیں گے اور اُن سے پہلے میں اسلام آباد جاکر حکومت پاکستان کو کشمیر کے زمینی حالات سے آگاہ کرونگا
میرواعظ

ہندوستان کے وزیرِاعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے پاکستانی دورے سے متعلق میرواعظ کافی پُر اعتماد ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ ’عنقریب‘ پاکستان جائیں گے اور اس سے قبل وہ خود اسلام آباد جاکر مشرف حکومت کو کشمیر کے ’زمینی حالات سے آگاہ کرینگے‘۔

نیویارک میں قیام کے دوران میرواعظ عُمر نے اسلامی ممالک تنظیم یا او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ کی کانفرنس اور او آئی سی رُکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل اور جنوب ایشیائی امور کی وزارت کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پچیس ستمبر کو میرواعظ نے نیویارک کے ہوٹل رُزویلٹ میں پاکستان کے صدر جنرل مشرف کے ساتھ ملاقات کی جو پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔

صدر مشرف کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے (انفارمیشن ایکسچینج) سے متعلق پوچھنے پر میرواعظ نے اعتراف کیا کہ پاکستانی صدر نے انہیں ہندپاک امن

پیپرز کا تبادلہ ہوا ہے
 مجھے کچھ باتیں معلوم ہوئی ہیں جو میں ابھی نہیں بتا سکتا لیکن اتنا بتاؤنگا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے بارے میں پیپرز کا تبادلہ ہوا ہے
میرواعظ
عمل کی تازہ پیش رفت کے بارے میں بعض ’اہم چیزین‘ بتائیں لیکن وہ اس کی تفصیل نہیں بتا سکتے۔ تاہم انہوں نے صدر مشرف کا قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے ہوانا مذاکرات کے بعد کشمیر سے متعلق ’پیپرز‘ (دستاویزات) کا آپس میں تبادلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں ایسی قّوتیں موجود ہیں جو ’بنا بنایا کھیل بگاڑ‘ سکتی ہیں، لہٰذا اس عمل کو نہایت احتیاط کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے۔

فریقین کی شرکت اہم
مذاکرات تینوں فریق کے لیے: میرواعظ
سرینگرکشمیرمیں خُودکش
کشمیر میں سات سال میں نوّے خُودکش حملے
بجرال نیویارک تا کشمیر
مسئلۂ کشمیر پر 11/9 کے اثرات
لائن آف کنٹرولجنگ بندی کب تک؟
لائن آف کنٹرول کے قریب لوگوں کے خدشات
کشمیری خاندانلبنان کا بحران
مشرق وسطیٰ اور کشمیریوں کا رد عمل
انڈین فوجفوجی انخلاء کامطالبہ
’کشمیری ڈی ملٹرائزیشن چاہتے ہیں‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد