بھارت رشوت میں نمبر ون | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت دنیا میں رشوت لینے اور دینے والا اول نمبر کا ملک ہے۔ بدعنوانی کے خلاف ایک عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے اپنے تازہ جائزے میں کہا ہے کہ تجارتی مقاصد کے لیے رشوت دینے میں بھارت اور چین دنیا میں سب سے آگے ہیں اور بھارت اس میں نمبرون پر ہے۔ یہ سروے ورلڈ ایکونومک فورم نے کروایاہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے ایک سو پچیس ممالک سے گیارہ ہزار سے بھی زیادہ تاجروں سے سروے کیا ہے اور اسکا کہنا ہے کہ تازہ جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے کوششیں حد درجہ سست رفتاری کا شکار ہیں۔ ادارے کے صدر ڈیوڈ نسبام کا کہنا ہے کہ رشوت روکنے کے لیے جواقدامت کیے گیے ہیں انہیں پڑھ کر دل دکھتا ہے۔ جائزے کے مطابق بھارت اور چین بیرونی ممالک میں اپنے تجارتی مفاد کے لیے رشوت دینے پر سب سے زیادہ آمادہ ہوتے ہیں اور ان میں ٹرانسپیرنسی برائے نام پائی جاتی ہے۔ تیس ممالک کی فہرست میں باترتیب بھارت، چین، روس اور ترکی سب سے بد عنوان ملک ہیں ۔ جبکہ سوئزرلینڈ، سویڈن اور آسٹریلیامیں رشوت خوری کم ہے اور وہاں شفافیت سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ ہندوستان میں تجارتی طبقے نے اس رپورٹ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ایوان تجارت و صنعت یعنی فکّی کے چیئر مین ڈی ایس روات کا کہنا ہے کہ بھارت یوروپی ممالک کے مقابلے تجارتی معاملات میں زیادہ شفاف ہے۔ ’ہم اتنے برے نہیں ہیں جتنا ہمیں بتایا جاتا ہے۔‘ تیل اور قدرتی گیس کے لیے مشہور بھارتی کمپنی او این جی سی روس، سوڈان اور نائیجریا جیسے ممالک سے اربوں روپے کا بزنس کرتی ہے اور اس کمپنی نے بھی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ کمپنی کے چیئر مین آر ایس شرما نے کہا کہ ’میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ بھارت سب سے زیادہ بدعنوان ملک ہے۔‘ لیکن دلی میں دانشوروں کی ایک لابی ' آر پی جی فاؤنڈیشن' کے چیئرمین ڈی ایچ پائی پنندیکر کہتے ہیں کہ بھارت میں رشوت جینے کا طریقہ بن چکا ہے۔’یہ ہرجگہ ہے لیکن انڈیا میں تجارتی شعبہ میں دوسرے ممالک کے بہ نسبت زیادہ ہے اور اسے 'انسینٹیو' یا مراعات جیسے کئی نام دیۓ گیے ہیں۔‘ بھارت میں بد عنوانی اور رشوت خوری روکنے کے لیے کئی قوانین ہیں اور اسکی روک تھام کے لیے کئی طرح کے پروگرام بھی چلائے گیے ہیں لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔ تقریبا تمام شعبوں میں بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہوتا ہے اور سرکاری دفاتر میں تو یہ ایک لعنت کی شکل اختیارکر چکی ہے۔ | اسی بارے میں رشوت میں ریاست بہار نمبر ون01 July, 2005 | انڈیا رشوت لینے پر ارکان پارلیمان معطل 14 March, 2006 | انڈیا ممبر پارلیمان رشوت لینے پر معطل12 December, 2005 | انڈیا ارکان پارلیمان پر فوجداری مقدمے28 October, 2004 | انڈیا بی جے پی یا بھارتیہ جنتا ’پرابلم‘ پارٹی18 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||