BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 September, 2006, 15:28 GMT 20:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسلام، مسیحی جنگ شروع‘

سنگھل
اشوک سنگھل اکثر اسلام اور عیسائیت کے خلاف بیان دیتے رہے ہیں
ہندوستان میں ہندو نظریاتی تنظیم وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ پاپائےروم پوپ بنیڈکٹ کا بیان اسلام اور عیسائیت کے درمیان مذہبی جنگ کا آغاز ہے۔

وی ایچ پی کے صدر اشوک سنگھل نے کہاکہ چونکہ دونوں ہی مذاہب دنیا پر اپنا دبدبہ قائم کرنے کی کوشش میں ہیں اس لیئے یہ لڑائی ایک اور عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وی ایچ پی کے صدر اشوک سنگھل نے کہا کہ’ عیسائی اور مسلمان دونوں ہی ہندو مذہب کے دشمن ہیں اس لیئے بھگوان نے انکے لیئےلڑنے مرنے کے لیئےراستے کھول دیۓ ہیں۔‘

انکا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیئےاگر مسیحی اس طرح کی باتیں نہیں کریں گے تو پھر اسلام کو روکا نہیں جاسکتا۔’چونکہ یہ دونوں ہی جارحیت پسند مذہب ہیں اور دنیا پر اپنا دبد بہ قائم کرنا چاہتے ہیں اس لیئےلڑائی اور بڑھے گی۔ ایک مکہّ پر حملہ کریگا اور دوسرا ویٹیکن پر ، دونوں کو لڑنے دیجیئے ہم دیکھتے رہیں گے۔‘

حسب معمول اشوک شنگھل نے ملک کے مسلمانوں پرشدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ بھارت کو بھی اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں تااہم وہ پوپ کے بیان سے بھی متفق نہیں ہیں۔
’ پوپ سے ہمارے بہت اختلاف ہیں۔ ہم انکے بیان سے کیوں متفق ہوں گے جب وہ ہمارے سینے پر چڑھ کر ہم سے کہتے ہیں کہ ہم تمہیں بھی عیسائی بنا دیں گے۔‘

انکا کہنا تھا کہ عیسائی مشنری ادارے پیسوں کا لالچ دیکر ہندوؤں کا مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

وی ایچ پی نے یہ پریس کانفرنس ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لیئےنئی مہم اور اپنی یاتراؤں کے اعلان کے لیئےبلائی تھی۔ تنظیم نے رام مندر کی تعمیر کے لیئےنئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جسکے تحت سادھو پورے ملک میں یاترائیں نکالیں گے۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یو پی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم میں مدد کے لیئےوی ایچ پی نے اپنی در پردہ کوششیں شروع کردی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد