BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 May, 2004, 03:38 GMT 08:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نریندر مودی کے خلاف اعلانِ بغاوت
وزیرِ اعلیٰ ناریندر مودی
ناریندر مودی کی طاقت اب پہلے جیسی نہیں رہی
گجرات کے وزیرِ اعلیٰ نریندر مودی کے استعفیٰ کا مطالبہ اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔

گجرات میں برسرِ اقتدار جماعت بی جے پی کے پچاس سے زائد ارکانِ اسمبلی نے نریندر مودی کے خلاف کھلم کھلا بغاوت کا اعلان کیا ہے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق گجرات میں بی جے پی کے سینیئر رہنما سوریش مہتا بی جے پی کے صدر وینکیا نائیڈو اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل سنجے جوشی سے ملے ہیں اور انہیں پارٹی میں مودی کے خلاف ارکانِ پارلیمان کے عدمِ اعتماد کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

نریندر مودی کو ہندو بنیاد پرست جماعتوں آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی حمایت حاصل رہی ہے اور ان دونوں جماعتوں کا گجرات میں بہت اثر رسوخ ہے۔

لیکن اب ایسا نظر آ رہا ہے کہ ان جماعتوں نے نریندر مودی کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

گجرات کے فسادات کے بعد ان پر بہت تنقید ہوئی لیکن اس کے بعد ہونے والے ریاستی انتخابات میں انہیں ایک بڑی کامیابی نصیب ہوئی۔

حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو گجرات میں سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ وہ یہاں سے صرف چودہ سیٹیں جیت پائی ہے۔

اب ماضی میں ان کی حمایت کرنے والے ان سے نالاں ہیں اور ان کے حکومت کرنے کے طریقۂ کار کو آمرانہ کہا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد