کارکنوں میں جھڑپ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تشدد کا یہ واقعہ ایسے دن ہوا جب کانگریس کے رہنما ترن گوگوئی نے پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاست کی حکمراں کانگریس جماعت کے حامی حالیہ اسمبلی انتخابات میں مغربی گولپارا حلقے سے جیتنے والے امیدوار کی جیت کا جشن منا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران حریف یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ یایوڈی ایف کے بعض حامیوں نے ان پر حملہ کر دیا اور پولیس کی مداخلت کے بعد ہی حالات پر قابو پایا جا سکا۔ علاقے میں امن و سکون قائم رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اتوار کو کانگریس کے رہنما ترن گوگوئی دوسری مرتبہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے حلف اٹھایا۔ انہیں ریاست کی 126 رکنی اسمبلی میں کانگریس کے 53 ممبران کے ساتھ بوڈو لینڈ پیپلز پروگریسو فرنٹ کے 12 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ سات آزاد امیدوار بھی موجودہ اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں سونیا گاندھی، بایاں محاذ کامیاب11 May, 2006 | انڈیا سونیا کی جیت یا کانگریس کا عروج11 May, 2006 | انڈیا نئی حکومتوں کی تشکیل کی تیاریاں 12 May, 2006 | انڈیا مغربی بنگال: ناقابل شکست بایاں محاذ13 May, 2006 | انڈیا سیاسی بزرگوں کا راج13 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||