نئی حکومتوں کی تشکیل کی تیاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد نئی حکومتوں کی تشکیل کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ آسام اور پانڈیچری میں کانگریس اپنے اتحادیوں کے ساتھ ازسر نومخلوط حکومت بنانے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ مغربی بنگال اور کیرالا میں بایاں محاذ نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے بے تاب ہے جبکہ تامل ناڈو میں ہفتے کو نئی حکومت تشکیل پا جائے گی۔ تامل ناڈو میں علاقائی جماعت ایم ڈی ایم کے نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ پارٹی کے لیڈر ایم کروناندھی نے نئی حکومت کا دعویٰ پیش کیاہے اور گورنرایس ایس برنالا انہیں ہفتے کے روز وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلائیں گے۔انہیں ان کی اتحادی جماعت کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔ ان کے ساتھ اکتیس وزیر بھی حلف لیں گے۔اس سے قبل موجودہ وزیراعلیٰ جے للتا نےاستعفی دے دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے کرونا ندھی پانچویں بار تامل ناڈو حکومت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیں گے۔سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ پہلی بار وہ ایک مخلوط حکومت چلائیں گے۔ مغربی بنگال میں بایاں محاذ نے مسلسل ساتویں بار کامیابی حاصل کی ہے اور وزیر اعلیٰ بدھ دیو بھٹہ چاریہ کی قیادت میں نئی حکومت اٹھارہ مئی کو حلف لیگی۔ ریاست میں بایاں محاذ کی یہ مسلسل ساتویں حکومت ہوگی۔ کیرالا میں لیڈر کے انتخاب کے لیے بایاں محاذ کی دلی میں میٹنگ ہونے والی ہے سینئیر کمیونسٹ رہنما اچوتا نندن وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آکے ہیں لیکن پنرئی وجین بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ کانگریس پارٹی کی زبردست شکست کے بعد کیرالا کے موجودہ وزیر اعلیٰ اومن چانڈی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ آسام میں کانگریس پارٹی کو اکثریت تو نہیں ملی لیکن وہ ایک اتحادی جماعت کی مدد سے اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ بوڈو پیوپلس ڈیمو کریٹک فرنٹ نے گیارہ سیٹیں حاصل کی ہیں جسکی مدد سے وزیراعلیٰ ترون گگوئی ایک بار پھر حکومت بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لیکن اتحادی جماعت کا کہنا ہے کہ اسے کم سے کم پانچ وزارتیں ملنی چاہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے پانڈیچری میں بھی کانگریس اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں مغربی بنگال:تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 27 April, 2006 | انڈیا کیرالا انتخابات اور عوامی مسائل 27 April, 2006 | انڈیا کیرالا میں مسلم ووٹ تقسیم ہوگیا27 April, 2006 | انڈیا کیرالا، دوسرے مرحلے کی پولنگ29 April, 2006 | انڈیا آسام: پیر کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ 02 April, 2006 | انڈیا آسام کے انتخابات میں پولنگ مکمل04 April, 2006 | انڈیا رائے بریلی: گرمی سے پولنگ کم08 May, 2006 | انڈیا سونیا لوک سبھا سے مستعفی 23 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||