BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 April, 2006, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: فضائیہ سے ’مِگ 25‘ ریٹائر
مگ 25 طیارے
ریٹائرمنٹ کے بعد ان طیاروں کو نمائش کے لیئے رکھ دیا جائے گا
انڈین فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرد جنگ کے زمانے کے جاسوس مگ پچیس طیارے ریٹائر کر رہی ہے۔

فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈین فضائیہ میں موجود آخری چار مگ پچیس طیاروں کو پہلی مئی کو ریٹائر کر دیا جائےگا۔

ائر وائس مارشل ایس مکھر جی کا کہنا تھا کہ ’ یہ ایک یادگار موقع ہو گا اور اس موقع پر فلائی پاسٹ بھی ہوگا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان طیاروں کو نمائش کے لیئے رکھ دیا جائے گا۔

انڈیا نے آواز کی رفتار سے تین گنا تیز اڑنے والے یہ مگ طیارے 1981 میں سویت یونین سے حاصل کیئے تھے۔ انڈیا نے ابتدائی طور پر دس مگ طیارے خریدے تھے اور اس سکوارڈن کا نام ہندو دیوتا کے نام پر ’گروڑ‘ رکھا تھا۔

ان طیاروں کو خفیہ مقام پر رکھا گیا تھا اور خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یہ طیارے اڑانے والے ایک انڈین پائلٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ’ یہ بہترین طیارے تھے لیکن آج بھی ہمیں کھلے عام ان طیاروں کے اصل استعمال کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں۔ میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں متعدد بار اس طیارے میں ستّر ہزار فٹ کی بلندی پر گیا ہوں‘۔

مگ پچیس طیارے اب تک بننے والے جنگی طیاروں میں امریکی لاک ہیڈ ایس آر اکہتر طیاروں کے بعد تیز ترین طیارے بھی ہیں۔ انہیں 1960 میں امریکی فضائیہ کے ایکس بی ستّر طیاروں کے مقابلے میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور انہیں مگ پچیس کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی فضائیہ نے مقابلے میں ایف پندرہ اور مشہورِ زمانہ ایف سولہ طیارے بنانے کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد