BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 March, 2006, 11:13 GMT 16:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک

انڈین جنگی طیارہ
انڈین فضائیہ میں فضائی حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہے
انڈیا میں فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ بیدر کے علاقے میں فوجی مشقوں کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک طیارے کی دم دوسرے سےٹکرا گئی۔ ہفتے کی صبح بیدر میں معمول کی مشقوں میں تباہ ہونے والے طیارے کے علاوہ دو مزید’ کرن ایم دوئم‘طیارے بھی شامل تھے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ائیر فورس کا طیارہ’ کرن ایم کے دوئم‘ بیدر میں نو آباد کے علاقے میں ایک کھیت میں گرا اور اس میں سوار ’سوریہ کرن‘ دستے کے دو پائلٹ شیلندر سنگھ اور ڈی بھاٹیہ موقع حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے پائلٹ شیلندر سنگھ دستے کے قائد تھے اور دو ماہ قبل ہی وہ ’سوریہ کرن‘ دستےمیں شامل ہوئے تھے جبکہ دوسرے پائلٹ ونگ کمانڈر ڈی بھاٹیہ انڈین فضائیہ کے ایک تجربہ کار پائلٹ تھے ۔

فضائیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کے احکامات دے دیےگئے ہیں اور ایئر مارشل بی این گوکھلے کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انڈین فضائیہ کا ’سوریہ کرن‘ دستہ دنیا بھر کے اچھے فضائی دستوں میں سے ایک مانا جاتا ہے اور اس کا ہیڈکوارٹر بنگلور سے تقریباً سات سو کلومیٹر کے فاصلے پر بیدر میں انڈین ایئر فورس کے سٹیشن پر ہے۔ اس دستے میں زیادہ تر ہندوستانی ساخت کے طیارے شامل ہیں۔

انڈین فضائیہ میں فضائی حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہےاور اس اعتبار سے اس کا ریکارڈ بہت خراب ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں بھارتی فضائیہ میں شامل سینکڑوں طیارے فضائی حادثوں کا شکار ہوئے ہیں اور تمام کوششوں کے باوجود یہ سلسلہ بند نہیں ہو سکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد