بنارس دھماکے:’ماسٹر مائنڈ‘گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین ریاست اترپردیش کے محکمۂ پولیس نے بنارس بم دھماکوں کی سازش کرنے والے شخص کی گرفتاری کا دعوٰی کیا ہے۔ گزشتہ مہینے بنارس میں سنکٹ موچن مندر اور ریلوے پلیٹ فارم پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں چودہ افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل ٹاسک فورس کے اعلٰی اہلکار جگموہن یادو نے بتایا کہ بنارس بم دھماکوں کے ’ماسٹر مائنڈ‘ ولی اللہ کا تعلق الہ آباد کے پھول پور ضلع سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ولی اللہ کو لکھنؤ کے نزدیک گوسائی گنج علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ولی اللہ نے دیوبند مدرسے میں اسلامی تعلیم حاصل کی تھی اور اب اس نے ایک مدرسہ کھولا ہے۔ جگموہن یادو نے بتایا کہ بنارس بم دھماکے انجام دینے کے لیئے ولی اللہ نے تین مزید لوگوں کی مدد لی تھی جن کا تعلق بنگلہ دیش کے شدت پسند گروہ حرکت ا لاسلامی سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے ان تین افراد کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے پانچ دیگر شدت پسندوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیئے گئے پانچوں شدت پسندوں کو پاکستان میں تربیت دی جا رہی تھی اور وہ ایک بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیئے گئے ان شدت پسندوں کے پاس سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا جس میں پانچ کلو’آر ڈی ایکس‘، پندرہ دستی بم اور ایک کلاشنکوف بھی شامل ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں چشم دید گواہوں کی مدد سے مشتبہ حملہ آوروں کا خاکہ بھی جاری کیا تھا اور چند روز بعد خاکہ سے ملتے جلتے چہرے والے دو افراد کو گرفتار بھی کیاتھا لیکن پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ وہ لوگ اس روز بنارس سے پانچ سو کلومیٹر دور شاہ جہاں پور علاقے میں تھے۔ | اسی بارے میں ’چہرہ ملنے سے مجرم نہیں بن جاتا‘13 March, 2006 | انڈیا بنارس دھماکے: گرفتار افراد رہا 12 March, 2006 | انڈیا ممبئی ریلوے اسٹیشن پر بم11 March, 2006 | انڈیا مشتبہ بمباروں کی تلاش شروع10 March, 2006 | انڈیا ’لشکر طیبہ ملوث ہے‘ خاکے جاری09 March, 2006 | انڈیا بنارس:دھماکوں کے بعد ہائی الرٹ07 March, 2006 | انڈیا بنارس کے بڑے مندر میں دھماکہ07 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||