بھارت کا کامیاب ’بونا‘ ہیرو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اجے کمار کا قد دو فٹ پانچ انچ ہے، اور وزن 28 کلو گرام۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ایک فلم سٹار بن چکے ہیں اور وہ بھی ایک کامیاب فلمی ستارہ۔ اپنی پہلی فلم ’ابھوتا دوئیپ‘ یعنی ’عجیب و غریب جزیرہ‘ میں کمار نے کئی کرتب دکھائے ہیں مثلاً گھڑ سواری، اپنی ہیروئن کا دفاع وغیرہ۔ اس فلم میں 360 بونوں کو کاسٹ کیا گیا ہے جوکہ اپنی سلطنت کا دفاع کررہے ہیں۔ یہ فلم باکس آفس ہٹ ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے سب سے چھوٹے قامت والے اداکار اجے کمار کا کہنا ہے ’میرا خیال ہے کہ ہیرو کا امیج بدل چکا ہے میں بھارت کے دوسرے سپر سٹارز کی طرح گلیمرس تو نہیں لیکن ناظرین اچھے فنکاروں کو دیکھنا چاہتے ہیں جن میں ٹیلنٹ اور اچھی اداکاری کی صلاحیت ہو‘۔ فلم ڈائریکٹر ونائن، 28 سالہ کمار کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ کمار نے معاشیات میں گریجویشن بھی کر رکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب کمار میرے پاس کسی فلمی کردار کی تلاش میں آئے تو مجھے ان کو دیکھ کر بہت ہنسی آئی۔ میں نے طنز بھی کیا کہ تمھارا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے۔ اس نے کہا ’سر میں ایک لمبی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں‘۔ ونائن کہتے ہیں کہ ’ان کے اسی جواب سے متاثر ہوکر میں نےانہیں فلم میں لیڈ رول دے دیا۔ چھوٹے شہزادے کے ساتھ لمبی شہزادی‘۔ کمار 18 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ ان کی تازہ ہٹ فلم ایک تامل فلم ہے جس میں انہیں ہیرو کا کردار دیا گیا ہے۔ اگرچہ ’ابھوتا دوئیپ‘ میں فلم کا ولن ان کی ہیروئن کو لے اڑتا ہے تاہم حقیقی زندگی میں انہوں نے ایک لڑکی کا دل جیت لیا ہے جو درحقیقت ان سے کافی زیادہ لمبی ہے۔
19 سالہ گیاتری سرکاری ہیلتھ انسپکٹر ہیں اور ان کا قد پانچ فٹ دو انچ ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ارینجڈ میرج ہے ’مجھے کسی نے بھی اس شادی کے لیئے مجبور نہیں کیا۔ کمار کے ساتھ مکمل تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔‘ کمار کا کہنا ہے جب سے کالج میں مجھے ایک لڑکی نے تنگ کیا (ظاہر ہے کہ میرا مذاق ہی اڑایا)، تب سے میرا خواب تھا کہ میں کسی نارمل قد کی لڑکی سے شادی کروں‘۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے نارمل قد کے ساتھ پیدا ہوں۔ اجے کمار کی والدہ کہتی ہیں کہ ’جب ہمیں معلوم ہواکہ اجے کا قد اتنا چھوٹا ہے تو یہ ہمارے لیئے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا تھا۔ ہماری تو دنیا ہی الٹ گئی۔ میری ایک ہی دعا تھی کہ اجے کم از کم اپنے پیروں پر چل تو سکے‘۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی دعا پوری ہوئی اور چار سال کی عمر میں انہوں نے سیڑھیاں بھی پھلانگنا شروع کردیں۔ اجے کمار بچپن ہی سے کافی باصلاحیت تھے۔ انہوں نے کئی سٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ ساتھ ہی انہیں موسیقی سے بھی دلچسپی تھی اور سکول میں کہانیاں سنانے کے فن میں کئی انعام حاصل کیئے۔ اس وقت کمار کیرالا میں ایک مشہور ٹی وی سیریز کے لیئے کام کررہے ہیں۔ | اسی بارے میں ملکہ کے نخرے اورایشا کے بولڈ سٹیپ20 March, 2006 | فن فنکار میلبورن میں سیف اور رانی کا بھنگڑہ26 March, 2006 | فن فنکار ایشوریہ رائے کی فلم پاکستان میں26 March, 2006 | فن فنکار پاکستان و انڈیا: پہلی مشترکہ فلم28 March, 2006 | فن فنکار ’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘ 03 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||