BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 March, 2006, 14:38 GMT 19:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیسیکا قتل کی دوبارہ تفتیش

جیسیکا
جیسیکا کو جنوبی دلی کے ایک ریستوراں میں ایک پرائیوٹ پارٹی کے دوران گولی ماری گئی
دلی پولیس نے ماڈل جیسیکا لال کے قتل کی نئے سرے سے تفتیش کا اعلان کیا ہے۔ جیسیکا لال کو اپریل 1999 میں جنوبی دلی کے ایک ریستوراں میں لوگوں کی بھیڑ میں گولی مار کر قتل کر دیاگیا تھا۔

حال ہی میں اس معاملے کے سبھی ملزم ناکافی شواہد کے سبب رہا کر دیئے گئے تھے۔ پولیس کے تفتیش کاروں پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے با اثر ملزموں کو رہا کرنے کے لیئے جان بوجھ کر شواہد کو ضائع کردیا تھا۔

ملزموں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف زبردست احتجاج کے بعد ہی دلی پولیس نے اس کیس کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دلی پولیس کمشنر کے کے پال نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس سے متعلق تمام پہلوؤں کی نئے سرے سے تفتیش کرنے کے لیئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت اس کیس کی تفتیش کرنے والے بعض پولیس افسران کے خلاف سازش کرنے، اور ثبوت مسخ کرنے کا مقدمہ درج کیا گيا ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

گزشتہ مہینے دلی کی ایک ذیلی عدالت نے اس معالے میں اہم ملزم کے ساتھ ساتھ نو افراد کو بری کر دیا تھا۔ عدالت نے یہ فیصلہ پختہ ثبوت حاصل نہ ہونے کی بنیاد پر سنایا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق اپریل 1999 کی رات جیسیکا لال جنوبی دلی کے ایک ریستوراں میں ایک پرائیوٹ شراب خانے میں شراب پیش کر رہی تھیں۔ اس پارٹی کا انتظام مشہور فیشن ڈیزائنر بینا رمانی اور ان کی بیٹی مالینی رمانی نے ذاتی طور پر کیا تھا۔ قانوناً وہاں اس طرح کی پارٹی کی اجازت نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق پارٹی کے دوارن منو شرما اور اس کے دوستوں نے جیسیکا لال سے رات دیر گئے شراب مانگی لیکن جب جیسیکا نے شراب دینے سے انکار کیا توملزم منو شرما نے اسےگولی مار دی۔

اس معاملے کے اہم ملزم منوشرما کانگریس کے ونود شرما کے بیٹے ہیں جو ہریانہ میں بجلی کے وزير ہیں۔ یہ مقدمہ تقریبًا چھ برس تک چلا اور بیشتر مقدموں کی طرح اس میں بھی سبھی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔

پولیس نے جس طرح تفتیش کی تھی وہ اتنی ناقص تھی کہ خود عدالت کے جج نے ملزموں کو بری کرتے وقت تفتیش کاروں کی سرزنش کی تھی۔

پولیس کی تفتیش کے خلاف بڑے پیمانے پر ناراضگی پھیلی ہوئی ہے اور ذرائع ابلاغ میں ملک کے انصاف کے نظام پر بحث چھڑ گئی ہے۔

شہر میں تقریبًا روزانہ ہی احتجاجی مظاہرے اور جلوس وغیرہ نکالے جا رہے ہیں۔ پولیس زبردست دباؤ میں ہے۔ اس سلسلے میں بعض افسروں کے خلاف کارروائی شروع بھی کر دی گئی ہے۔ حکومت بھی عوامی ناراضگی کے پیش نظر اس معاملے پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

اسی بارے میں
سلمان خان کو قید کی سزا
17 February, 2006 | فن فنکار
376 بدقسمت ہندوستانیوں پر فلم
27 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد