شادیوں کی رجسٹریشن لازمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے مرکزي حکومت کوحکم دیا ہے کہ وہ شادیوں کی رجسٹریشن لازمی کرنے سے متعلق قانون سازی کرے۔ عدالت نے اس پر عملدرآمد کے لیئے مرکز اور ریاستوں کو تین مہینے کا وقت دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ ایک مطلقہ خاتون کی مفاد عامہ کی ایک درخواست کے بعد سنایا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ شادی کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا جائے۔ اس سلسلے میں عدالت نے خواتین کے قومی کمیشن سے بھی رائے مانگی تھی۔ کمیشن کی چیئر پرسن گرجا ویاس نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت میں عدالت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ ان کا کہنا تھا ’اس فیصلے سے کم عمری میں زبردستی کی شادیوں کی بہت حوصلہ شکنی ہوگی ۔اس کے علاوہ یہ فیصلہ ان بیواؤں کے لیئے بھی مدد گار ثابت ہوگا جو اپنے شوہر کے انتقال کے بعد زمین اور جائداد سمیت کئی قسم کے مسائل کا شکار ہیں‘۔ خواتین کے کمیشن نے اس معالے میں ایک بل بھی تیا رکیا ہے۔ اس بل میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ شادی کسی بھی طریقہ سے کی گئی ہو لیکن اسے رجسٹر کرانا لازمی ہونا چاہئے۔ ویاس نے بتایا کہ بل تیار کرتے وقت تمام مذاہب کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھا گیا ہے اور ان کے مشورے کی بنیاد پر ہی بل تیار کیا گیا تھا۔ لیکن ہندوستان متعدد مذاہب اور روایتوں کا ملک ہے۔ ایک عرصے پہلے یہاں پیدائش اور انتقال دونوں کی رجسٹریشن کے لیئے قانون بنایا گیا تھا لیکن اب تک اس کو صحیح طریقہ سے نافذ نہیں کیا جا سکا ہے۔ ان حالات میں پورے ملک میں شادویوں کی رجسٹریشن کس حد تک ممکن ہو سکے گی؟ اس بارے میں سماجی کارکن رنجنا کماری کا کہنا تھا کہ ’تین مہینے میں اس طرح کا قانون بنانا چاہئے کہ اسے پنچایتی سطح پر نافذ کیا جاسکے اس طرح اسے نافذ کرنا آسان ہو جائے گا‘۔ رنجنا کماری کا کہنا تھا کہ اس نئے قانون کی مدد سے ان مردوں کی شادیوں کی بھی حوصلہ شکنی میں مدد مل سکتی ہے جو ایک سے زیادہ شادیاں کرتے ہيں۔‘ | اسی بارے میں ’شادی سے پہلے سیکس گناہ ہے‘18 November, 2005 | انڈیا شہری بھارتیوں کی نفسیاتی الجھنیں24 November, 2005 | انڈیا لڑکا چاہیے: ایک کروڑ لڑکیاں ہلاک09 January, 2006 | انڈیا 27 سالہ وندنا، 65 سالہ گردھاری18 January, 2006 | انڈیا بیوی سے تنگ ،جنگل میں رہائش 27 January, 2006 | انڈیا بھارت: 50 ہزار برقعہ پوشوں کا اجتماع12 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||