BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 February, 2006, 08:35 GMT 13:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مذہبی رہنما اور سات ساتھی قتل
حملہ کے بعد گاڑی کا منظر
مرنے والے رہنما سولہ سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے
بھارتی پولیس کے مطابق شمالی ہندوستان میں ایک ہندو مذہبی رہنما کو سات ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں الہ آباد کے قریب پیش آیا جہاں سوامی سنت گیانیشور کے قوفلے کو روک کر ان پر حملہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں سوامی گیانیشور موقع پر ہلاک ہو گئے۔ تاحال حملہ کرنے والوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والے مذہبی رہنما سولہ مقدمات میں مطلوب تھے جن میں تین سرکاری اہلکاروں کا قتل بھی شامل ہے۔ حملے کے وقت وہ اپنے آشرم جا رہے تھے۔

لکھنؤ میں پولیس کے ترجمان سریندر سریواستو کا کہنا ہے کہ ’حملہ آوروں نے جدید اسلحے کا استعمال کیا جس میں اے کے 47 بھی شامل تھی‘۔

انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’حملہ اس قدر اچانک تھا کہ مرنے والوں کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہو سکا‘۔

اس حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں الٰہ آباد میں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ کے قریب رہنے والے لوگوں سے اور آشرم میں رہنے والوں سے اس ضمن میں پوچھ گچھ کرے گی۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار نے بتایا ہے کہ گیانیشور ایک ڈسٹرک مجسٹریٹ، ایک علاقائی سیاستدان اور مقامی حکومت کے ایک اہلکار کے قتل میں مطلوب تھے۔

بھارتی فوجیبارودی سرنگ
دو فوجی جوان ہلاک اور تین زخمی ہو گئے
جیلحیدر آباد دھماکہ
دھماکے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا
اسی بارے میں
کشمیر میں فوج پر حملہ
26 October, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد