BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 January, 2006, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن بم دھماکوں پر مہیش بھٹ کی فلم

مہیش بھٹ
بھٹ فلم کے ذریعے نوجوانوں کی ذہنی حالت اجاگر کریں گے
بولی وڈ فلمساز مہیش بھٹ گزشتہ سال لندن میں ہونے والے بم دھماکوں پر فلم بنا رہے ہیں جس کا نام انہوں نے ’سوسائڈ بمبار‘ یعنی خود کش حملہ آور رکھا ہے ۔

مہیش بھٹ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ فلم لندن بم دھماکوں سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے لیکن یہ ایک فکشن ہے۔ اس کی کہانی ایک ایسے ایشیائی نوجوان کی کہانی ہے جو خود کش انسانی بم بن جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی اور پاکستانی والدین کی اولاد ہے جس کی پیدائش لندن میں ہی ہوئی لیکن وہ ایک کنفیوزڈ مسلمان ہے جسے گمراہ کردیا جاتا ہے اور جو مقصد اسے بتایا جاتا ہے اسے پورا کرنے کے لیے وہ اپنی جان پر کھیلنے کے لیے بھی تیار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملہ آور میں زندگی جینے کی چاہت ختم ہو جاتی ہے اور اسی لیے وہ انسانی بم بن جاتا ہے لیکن ایک مقام پر اسے زندگی جینے کی خواہش ہوتی ہے لیکن تب تک دیرہوجاتی ہے ۔

بھٹ کا کہنا ہے کہ ایسے ہزارہا ایشیائی نوجوان لندن اور دیگر ممالک میں موجود ہیں جو اپنے آپ کو اس ماحول میں ایڈجسٹ نہیں کر پا رہے ہیں اور اس کا فائدہ اٹھا کر کچھ لوگ انہیں گمراہ کرتے ہیں۔

بھٹ اپنی اس فلم کے ذریعہ ان نوجوانوں کی ذہنی مشکلات اور حالات کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے۔

بھٹ کی اس فلم میں ان کے بیٹے راہول بھٹ ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں لیکن ابھی ہیروئین کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ بوس ہوں گے۔

بھٹ کی فلم
 بھٹ کی اس فلم میں ان کے بیٹے راہول بھٹ ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں لیکن ابھی ہیروئین کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ بوس ہوں گے۔

فلم کی عکس بندی جون یا جولائی میں لندن میں ہو گی اور وہ ان مقامات پر بھی شوٹنگ کریں گے جہاں بم دھماکے ہوئے تھے۔ فلم کی کچھ شوٹنگ ممبئی میں بھی ہوگی۔

بھٹ زیادہ تر حقیقی واقعات کو لے کر فلم بناتے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے مافیا سرغنہ ابوسالم کی زندگی پر فلم ’گینگسٹر‘ بنائی تھی جس کے لیے وہ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کو لینا چاہتے تھے لیکن شعیب نے انکار کر دیا تھا۔ مذکورہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے ۔

اسی بارے میں
مہیش کی ’نگاہیں‘ میں میِرا
17 February, 2004 | فن فنکار
مہیش بھٹ کی’نظر‘ میں میرا
07 December, 2004 | فن فنکار
مہیش بھٹ شعیب ملاقات طے
16 May, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد