انسانی ہڈیوں سے دوا بنانے کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں ایک رکن پارلیمان نے ایک معروف یوگا گرو پر الزام لگایا ہے کہ وہ جڑی بوٹیوں سے تیار کرنے والی ادویات میں انسانی ہڈیاں اور جانوروں کے کچھ اعضاء کا استعمال کرتے ہیں۔ کمیونسٹ ایم پی برندا کرت کا کہنا ہے کہ ان الزامات کی بنیاد وزارت صحت کی لیبارٹری کی ایک رپورٹ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھ ماہ پہلے یوگا گرو سوامی رام دیو کی بنائی ادویات کے دو نمونے وزارت صحت کو بھیجے تھے۔ دوسری طر سوامی دیو ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ یہ ان کے خلاف ایک سازش ہے۔ سوامی بھارتی ٹی وی پر ایک یوگا شو کرتے ہیں جسے ہزاروں ناظرین شوق سے دیکھتے ہیں۔ سوامی دیو جڑی بوٹیوں سے ادویات بناتے ہیں جن کے بارے میں ان کا دعوٰی ہے کہ ان سے مرگی سے لے کر کینسر جیسے امراض تک کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ برندا کرت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق سوامی کی دوائیوں میں انسانی ہڈیوں اور کئی جانوروں کے اعضاء شامل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ ’وہ ٹی وی پر اپنی مقبولیت سے فائدہ اٹھاکر ملاوٹ والی دوائیاں بیچ رہا ہے، یہ تو لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہوا‘۔ برندا کرت بھارت کی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔ وزارت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک لیبارٹری نیں ایسے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف سوامی دید ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ان بین الاقوامی کمپنیوں کی سازش ہے جو ان کی ادویات کی افادیت کی وجہ سے ان کے خلاف ہیں۔ ’آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ جو نمونے لیبارٹری بھیجے گئے تھے وہ میری ہی دوائیوں کے تھے۔ یا پھر ممکن ہے کہ میری ادویات لے کر ان میں ملاوٹ کی گئی ہو‘۔ | اسی بارے میں ’ہومیوپیتھی نا کام طریقہ علاج ہے‘26 August, 2005 | نیٹ سائنس ہومیوپیتھی کے بانی کی 250ویں سالگرہ 10 April, 2005 | نیٹ سائنس دماغ کی چوٹ کے لیے ادویات15 January, 2005 | نیٹ سائنس آکوپنکچر سے ہائی بلڈ پریشر کا علاج30 March, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||