BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 April, 2005, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہومیوپیتھی کے بانی کی 250ویں سالگرہ
سیموئیل ہان مین
ہومیوپیتھی کے بانی سیموئیل ہان مین
مختلف تکالیف کے لیے ہومیوپیتھی ادویات کا استعمال بہت سے لوگوں کے لیے معمول بن چکا ہے لیکن شاید ان میں سے بہت سوں کو معلوم نہیں کہ ان ادویات کے لیے انہیں ایک جرمن فزیشن کا شکرگزار ہونا پڑے گا۔

اس اختتامِ ہفتہ دنیا بھر میں ہومیوپیتھی ادویات استعمال کرنے والے اس طریقہ علاج کے بانی مانے جانے والے سیموئیل ہان مین کی 250 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اب دنیا بھر میں ہومیوپیتھی کے ایک لاکھ سے زائد فزیشن ہیں۔ برطانیہ میں ہومیوپیتھی کے پانچ ہسپتال ہیں اور دنیا بھر میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی ہومیوپیتھی ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

ہان مین سن سترہ سو پچپن میں جرمنی میں پیدا ہوئے۔ علم نباتات اور سائنسی علوم میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ ڈاکٹر بن گئے۔ لیکن اس وقت کے طریقہ علاج اور ادویات سے غیر مطمعن ہونے کے باعث انہوں نے عملی طور پر اس شعبے کو خیر آباد کہا اور ترجمان کی حیثیت سے کام شروع کر دیا۔

ایک مرتبہ میڈیسن سے متعلق کچھ مسودوں کا ترجمہ کرتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ ملیریا کے علاج کے لیے کونین کے استعمال سے بھی وہی علامات سامنے آتی ہیں جو بیماری سے پیدا ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر ہان مین کا کہنا تھا کہ اور ایسی ادویات بھی ہیں جن میں وہی عناصر پائے جاتے ہیں جو کہ کونین میں ہیں لیکن ان کا ملیریا پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس پہلو کو ثابت کرنے کے لیے ہان مین نے خود کونین کھائی اور جلد ہی ملیریا کی علامات ظاہر ہونے لگیں۔ جب تک اس دوائی کو لینا چھوڑ دیتے تو یہ علامات بھی غائب ہو جاتیں۔

ہومیوپیتھی کے ماہر جان سیکٹن کا کہنا ہے کہ اس تجربے نے ہان مین کو سوچنے پر مجبور کیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ چونکہ کونین لینے سے وہی علامات پیدا ہوئیں جو کہ بیماری سے ظاہر ہورہی تھیں اس لیے ایک بیماری کے علاج کے لیے اسی طرح کی ایک اور بیماری کے جراثیم جسم کے اندر داخل کر دینے سے بیماری ختم کی جاسکتی ہے اور یہی فطرتی عمل ہے۔

ہان مین نے اپنے خیالات اور تحقیق پر اٹھارہ سو دس میں ایک کتاب بھی لکھی جس پر ملا جلا ردعمل ہوا۔

برطانیہ میں ڈاکٹر فریڈرک کوئن نے ہومیوپیتھی کے طریقہ علاج کو متعارف کروایا اور اٹھارہ سو انچاس میں لندن ہومیوپیتھک ہسپتال کی بنیاد رکھی جو اب رائل لندن ہومیوپیتھک ہسپتال کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ہان مین کی سالگرہ کے موقع پر جرمنی اور برطانیہ میں کئی نمائشوں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد