’یہ بزدلانہ دہشتگردی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیرِاعظم من موہن سنگھ نے دلی میں ہونے والے تین بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کا عزم رکھتے ہیں۔ جس وقت دلی میں وقفوں وقفوں سے دھماکے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم کلکتے میں تھے جہاں سے صورتِ حال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا دورہ مختصر کر دیا اور ہفتے کی رات دیر گئے ایک ہنگامی اخباری کانفرنس سے خطاب کیا۔ دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار شکیل اختر نے بتایا ہے کہ اس ہنگامی پریس کانفرنس میں من موہن سنگھ نے ایک بیان پڑھا جس میں انہوں نے کہا یہ دھماکے جنونی افراد نے طے شدہ منصوبے کے تحت کیے۔ بھارتی وزیرِاعظم نے کہا: ’ان دھماکوں میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایک بزدلانہ عمل ہے۔ یہ دہشت گردی ہے جس کا مقصد ہمارے ملک کے لوگوں کو نشانہ بنانا تھا۔‘ من موہن سنگھ نے کہا کہ ان دھماکوں کے لیے ایسا وقت منتخب کیا گیا جس وقت ملک میں تمام مذاہب کے لوگ قومی تہواروں کی خوشیاں منا رہے تھے۔ ’ہم دہشت گردوں کے ارادے ناکام کر کے رکھ دیں گے کیونکہ ہمارے عوام دہشت گردی کی جنگ جیتنے کا عزم، طاقت اور استقلال رکھتے ہیں۔‘ بھارتی وزیرِ اعظم نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور ان سے کہا کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ دلی میں ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی اور شاید کوئی ایسا کرے گا بھی نہیں کیونکہ عالمی سطح پر ان دھماکوں کی مذمت کی جارہی ہے جن میں صرف اور صرف بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں دلی دھماکوں کی وڈیو29 October, 2005 | انڈیا ممبئی دھماکے: 11افراد کو عمر قید09 July, 2004 | انڈیا دِلی دھماکے، بمباروں کی تلاش جاری24 May, 2005 | انڈیا آندھرا میں دھماکہ، بیس زخمی09 August, 2005 | انڈیا کوپر بم دھماکے ملزمان بری11 June, 2005 | انڈیا بھارتی کشمیر کے وزیرِ تعلیم قتل18 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||