سیلاب: ٹرینوں کی آمدورفت معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کےجنوب وسطی ریلوے کے سکندر آباد ریلوے سٹیشن سے سات ایکسپریس اور شہر کے اندر چلنے والی پانچ ٹرینوں کی آمد ورفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وارنگل اورنشکل اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے ٹرینوں کی پٹریاں ا کھڑگئی تھیں جس کے بعد ان علاقوں میں ٹرینوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے۔ گوڈورانی ایکسپریس ہفتے کی رات بکھیا نامی ایک شخص کی نشاندہی پرایک خوفناک حادثے سےبال بال بچ گئی۔ اس شخص نے ریل کو اس جگہ سے چند میٹر دور رکوا لیا جہاں سے صرف دوسو میٹر کے فاصلے پر ریل کی پٹریاں ا کھڑگئی تھیں۔ تیز بارش کے باوجود بکھیامعمول کے مطابق پٹریوں کےمعائنے پر تھا۔ جنوب وسطی ریلوے کےجنرل منیجر ڈی این ماتھور نے بکھیا کی فرض شناسی پراس کے لیے پانچ ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||