دلی میں ایک اور دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی کے دو سنیما گھوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے ہیں جس سے ایک شخص ہلاک اور 49 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد دلی میں ہی ایک اور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کے بعد دلی میں سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچایا جا چکاہے۔ شہر کے سینما گھروں کو بھی فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ پہلا دھماکہ دلی کے علاقے کرول باغ میں واقع لبرٹی سنیما میں شام گئے ہوا اس وقت سنیما میں ایوننگ شو چل رہا تھا۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد پٹیل نگر نامی علاقے میں واقع ستیم سنیما میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان دونوں سنیما گھروں میں متنازعہ فلم ’جو بولے سو نہال‘ کی نمائش جاری ہے۔ اس فلم پر سکھ مذہبی حلقوں کو یہ اعتراض ہے کہ اس کا نام سکھوں کے ایک مذہبی نعرے پر رکھا گیا ہے جو ان کے مطابق ایک قابلِ اعتراض بات ہے۔ سکھ مذہبی حلقے اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ پنجاب میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||