BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 November, 2004, 15:37 GMT 20:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندوستان: فوج کا پہلا سکھ سربراہ

ہندوستانی فوج
پہلی بار ہندوستانی فوج کے سربراہ اور نائب سربراہ سکھ ہوں گے
ہندوستان میں لیفٹننٹ جنرل جوگیندر جسونت سنگھ کو فوج کا نیا سربراہ (چیف آف آرمی اسٹاف) مقرر کیا گیا ہے۔

جوگیندر سنگھ موجودہ آرمی چیف آف اسٹاف این سی وج کی جگہ لیں گے جو آئندہ برس جنوری کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے ہیں ۔ مسٹر سنگھ فی الوقت ہندوستانی فوج میں سب سے سینیئر فوجی کمانڈر ہیں اور مغربی کمانڈ کے سربراہ بھی ہیں۔

ملک کی مسلح افواج کے تقریباً سبھی شعبوں میں سِکھ کافی تعداد میں ہیں لیکن جوگیندر سنگھ ایسے پہلے سکھ فوجی افسر ہیں جو ملک کی تقریباً بارہ لاکھ فوج کی قیادت کریں گے۔

مسٹر سنگھ ہی کے ایک دوسرے ساتھی لیفٹنٹ بی ایس ٹھکر بھی سکھ ہیں اور جلد ہی وہ بھی نائب آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے والے ہیں۔ کیونکہ وہ عہدہ بھی آئندہ ماہ خالی ہونے والا ہے اور اس عہدے کے لیے وہی سینیئر افسر ہیں۔

ہندوستان میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چيف دونوں ہی سکھ ہیں۔ اور سکھ پہلی بار ان عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔ انسٹھ سالہ جوگیندر جسونت کا تعلق مراٹھا ریجمنٹ کی پیادہ فوج سے ہے۔ اوراتفاق سے منموہن سنگھ کی طرح انکی بھی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی۔ سترہ ستمبر سن انیس سو پینتالیس میں وہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں پیدا ہوئے تھے۔

جوگیندر سنگھ کو انکی اچھی کارکردگی کے سبب کئی فوجی انعامات و خطابات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سن 1999 میں کارگل جنگ کے دوران مسٹر سنگھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ دار یاں سنبھالے ہوئے تھے۔ اسی زمانے میں میڈیا کے ذریعے ایک فوجی افسر کی حیثیت سے انہیں کافی شہرت ملی تھی۔آزادی کے بعد وہ ملک کے بائیسویں فوجی سربراہ ہیں۔

اپنی تقرری کی خبر سننے کے بعد مسٹر جوگيندر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خلوص نیت سے کام کریں گے اور ماضی کے کمانڈروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فوج کو ایک مثالی قائد دینے کی کوشش کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد