کمیونسٹ پارٹی کےچٹرجی نئےسپیکر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ رہنما سومناتھ چٹرجی اتفاق رائے سے ملک کی چودھویں لوک سبھا کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ بھارت کی تاریخ میں سپیکر بننے والے پہلے وہ کمیونسٹ پارٹی کے پہلے رکن ہیں۔ پچھتر سالہ سومناتھ چٹرجی کے نام کا اعلان سب سے پہلے کانگریس پارٹی کی قیادت میں بنے اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی نے کیا جس کی تائید لوک سبھا میں قائد ایوان پرنو مکھرجی نے کی۔ سومناتھ چٹرجی کے حق میں دوسری تجویز بھارتیہ جنتا پارٹی اور ان کے اتحادیوں کے سربراہ اٹل بہاری واجپئی نے دی جس کی تائید حزب اختلاف کے سربراہ لال کرشن اڈوانی نے کی۔ انتخاب کے بعد وزیر اعظم منموہن سنگھ اور حزب اختلاف کے قائد لال کرشن اڈوانی سومناتھ چٹرجی کو سپیکر کی کرسی تک لے کر گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||