BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 May, 2005, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی میں گردن توڑ بخار کا قہر

گردن توڑ بخار
دارلحکومت دلی میں منن جائٹسٹ یعنی گردن توڑ بخار بیماری سے تقریبا پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سو سے زائد مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ یہ بیماری ’مننگوکل‘ نامی ایک بیکٹریا سے پھیلتی ہے اور عام طور پر اس کا آغاز دماغی بخار ہوتا ہے لیکن اس کا علاج آسان ہے۔

دلی حکومت نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے بہت سے انتظامات کیے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے لیے کئی طرح کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لیکن مرکزی وزیرصحت رامو داس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گردن توڑ بخار نے ابھی وبائی شکل اختیار نہیں کی ہے۔

اس بیماری کے اثرات اتنے خطرناک ہیں کہ متاثرہ شخص کے بعض اعضاء ناکارہ ہوسکتے ہیں۔ تیز بخار کے ساتھ پورے بدن پر سرخ دانے نکلتے ہیں۔ الٹیاں ہوتی ہیں اور مریض بے ہوش بھی ہوسکتا ہے۔ دلی میں ابھی تک یہ بیماری بھیڑ بھاڑ والے علاقوں تک ہی محدود ہے۔ اور انتظامیہ نے بھیڑ والے علاقوں میں نہ جانے کی ہدایات دی ہیں۔

دلی میں باڑہ ہندوراؤ کے ایک سینئر ڈاکٹر اجیت کمار گوئیل کا کہنا تھا ’ایسی حالت میں مریض کو گھبرانا نہیں چاہیے۔ اسے فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے

News image
دلی میں ابھی تک یہ بیماری بھیڑ بھاڑ والے علاقوں تک ہی محدود ہے
اوراگر فوری علاج ہو تو مریض آرام سے شفا یاب ہوجائےگا‘ ۔ ڈاکٹر اجیت کے مطابق اس مرض کا علاج سستا اور آسان ہے لیکن لاپرواہی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

دلی کی پڑوسی ریاست ہریانہ میں بھی انتظامیہ نے شعبہ صحت کے حکام کو گردن توڑ بخار سے متنبہ کردیا ہے۔ ہندوستان میں ماضی میں بھی منن جائٹسٹ یا گردن توڑ بخار کی وبا پھیل چکی ہے۔ اس وقت تقریبا آٹھ سوافراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد