BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 September, 2004, 07:34 GMT 12:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جو مرضی کھائیں
News image
’ لوگ ایک جیسا کھانا کھا کر بور ہو جاتے ہیں‘
ایک نئے سروے کے مطابق طویل مدت میں کم چکنائی والی خوراک بھی موٹاپا کم کرنے میں اتنی ہی موثر ہو سکتی ہے جتنی کہ متنازعہ ایٹکنز ڈائٹ۔

ڈینمارک میں ڈاکٹروں نے ایک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ وہ لوگ جو ایٹکنز ڈائٹ قسم کی وہ خوراک کھاتے ہیں جس میں کاربوہائیڈریٹس یا نشاستہ کم ہوتا ہے وہ ابتدائی چھ ماہ میں دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ وزن کم کر سکتے ہیں۔

لیکن تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایٹکنز ڈائٹ شاید اس لیے بھی اثر کرتی ہے کہ لوگ ایک جیسا کھانا کھاتے کھاتے بور ہو جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں دو سال میں تین مختلف مطالعے کیے گئے۔ پہلے مطالعے میں دیکھا گیا کہ ایک سو بتیس موٹے افراد کو کھانے میں وہ خوارک دی گئی جس میں نشاستے کی کمی تھی یا چکنائی کم تھی۔

چھ ماہ بعد ایٹکنز ڈائٹ کھانے والوں کا وزن تین اعشاریہ نو کلو گرام کم ہوا۔ ان کے وزن میں یہ کمی ان لوگوں کی نسبت زیادہ تھی جو دوسری خوراک کھا رہے تھے۔ لیکن ایک سال گزرنے کے بعد دونوں گروپوں میں وزن کی کمی تقریباً برابر تھی۔

ایک دوسرے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک گروپ کو کم چکنائی والی جبکہ دوسرے کو کم نشاستے والی خوراک کھانے کو کہا گیا۔ چھ ماہ بعد دیکھا گیا کہ کم نشاستہ کھانے والے گروپ کا وزن دوسرے گروپ سے زیادہ کم ہوا تھا۔

ایک تیسرے مطالعے میں ایک گروپ کو ایٹکنز ڈائٹ جس میں نشاستہ کم تھا دی گی جبکہ دوسرے گروپ کو کم چکنائی والی خوراک دی گئی۔ چھ ماہ بعد پہلے گروپ کے افراد کا وزن دوسرے کے نسبت دوگنا کم پایا گیا۔ تاہم ایک سال گزرنے کے بعد دونوں گروپوں میں وزن کی کمی کے موازنے میں دیکھا گیا کہ دونوں کا وزن کم و بیش یکساں طور پر کم ہوا تھا۔

تحقیق کرنے والے ایک ڈاکٹر کاکہنا ہے کہ چونکہ ایٹکنز ڈائٹ کھا کھا کر لوگ بور ہو جاتے ہیں لہٰذا انہیں بھوک کم لگتی ہے اور وہ کم کھاتے ہیں اس وجہ سے ان کا وزن کم ہو جاتا ہے۔

ان تینوں مطالعوں میں یہ بھی سامنے آیا کہ نشاستے کی مقدار کم کرنے سے دل کے امراض کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے کیونکہ کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔

تاہم تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ پھل، سبزیاں، دلیہ بغیر میدے کی روٹی میں کمی سے دل کی بیماریاں اور کینسر جیسا مرض ہو سکتا ہے۔

تحقیق سے یہ نتیجہ بھی نکالا گیا ہے کہ اگرچہ وہ خوراک کھانے سے جس میں نشاستہ کم وزن کم ہوجاتا ہے، لیکن طویل مدت میں کم چکنائی والی خوراک بھی وزن کم کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد