ہندو مسلم تصادم میں ایک ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست راجستھان میں کے ضلع بھیل واڑہ میں ہندو مسلم تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بھیل واڑہ میں گزشتہ ایک ماہ سے کشیدگی پائی جاتی تھی۔ تصادہ کے دوران چھ دکانیں نذرِ آتش کر دی گئیں۔ زخمی ہونے والوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاکت پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ تصادم شروع ہونے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن اب متاثرہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری مقرر کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||