BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 June, 2004, 07:18 GMT 12:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی پارلیمان کی حلف برداری
سونیا اور لالو پرساد
حزبِ اختلاف کانگریس کے اتحادیوں پر مقدمات کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے
بھارت کی چودھویں لوک سبھا کے اراکین نے بدھ کو حلف اٹھا لیا ہے۔ اراکینِ پارلیمان نے بھارت کے صدر اے پی جے عبدالکلام کی موجودگی میں حلف اٹھایا جو سات جون کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

حلف برداری کا آغاز بھارت میں حزبِ اقتدار کی جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی سے ہوا۔

پارلیمان کے پہلے کمیونسٹ سپیکر سومناتھ چیٹرجی بھی پارلیمان کے آغاز میں حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

کانگریس کی سربراہی میں بننے والی حکومت نے نائب سپیکر کا عہدہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد این ڈی اے کو پیش کیا ہے لیکن این ڈی اے نے ابھی اس کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔

تاہم این ڈی اے نے کانگریس کی سربراہی میں ہونے والے اتحاد پر حملے جاری رکھے ہیں اور کہا ہے کہ اس کے کئی وزراء بدعنوانی کے مقدمات اور دوسرے کئی سکینڈلز میں ملوث ہیں۔

جن وزراء پر مقدمات ہیں ان میں سے تین تو صرف لالو پرساد کی جماعت راشٹریا جنتا دل سے ہیں۔

این ڈی اے کے کنوینر جارج فرنینڈز نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مقدمات میں ملوث وزراء کے متعلق ایک یاد داشت صدر کو پیش کریں گے۔

دوسری طرف برسرِ اقتدار اتحاد پارلیمان کے سیشن میں پیش کیے جانے والا ڈرافٹ مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

وزیرِاعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں بھارتی کابینہ کا ایک اجلاس منگل کو ہوا۔ خیال ہے کہ اجلاس میں ان نکات پر غور بحث ہوئی جن کا ذکر مشترکہ سیشن میں صدر اپنے خطاب میں کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد