من موہن سنگھ کے بیان کا خیر مقدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے انڈیا کے نامزد وزیراعظم من موہن سنگھ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا کہ اگر خواہش ہو تو پیچدہ سے پیچدہ مئسلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔ ضرورت صرف مثبت سوچ اور قیادت کی ہے۔ اپنی نامزدگی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے وہ تمام ہمسایوں کے ساتھ بہت دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور کسی اور کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ ہم ایسا خاص طور پر کرنا چاہتے ہیں۔‘ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات اور دونوں ملکوں میں اعتماد بڑھانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے بھارت کے نامزد وزیر اعظم کا فیصلہ خوش آمد ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||