BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 April, 2004, 12:32 GMT 17:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رجنی کانت، بی جے پی کے ساتھ
اداکار رجنی کانت
اداکار رجنی کانت
ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار رجنی کانت نے کہا ہے کہ وہ ملک کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کا ساتھ دیں گے۔

رجنی کانت کا یہ بیان اس حوالے سے خاصی سیاسی اہمیت کا حامل ہے کہ تامل ناڈو میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد اداکار کی مداح ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو واضح طور پر یہ تو نہیں کہا کہ وہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیں البتہ انہوں نے ’پی ایم کے‘ کی جانب سے مداحوں پر کئے جانے والے تشدد پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود تو بی جے پی کو ہی ووٹ دیں گے تاہم اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں۔

رجنی کانت کے مداح تامل ناڈو میں حزب اختلاف کی حلیف جماعت ’پی ایم کے‘ سے برسرِپیکار رہے ہیں۔

’پی ایم کے‘ کے ایک سینیئر رہنما نے رجنی کانت پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور پارٹی ورکرز کو کہا کہ وہ رجنی کانت کے پرستاروں میں شامل نہ ہوں۔

اس بات پر اداکار کے مداح سخت مشتعل ہو گئے اور اعلان کیا کہ وہ ’پی ایم کے‘ کے امیدواروں کی مخالفت کریں گے۔

رجنی کانت نے انیس سو چھیانوے کے انتخابات میں کہا تھا کہ اگر جئےللیتا کی پارٹی ’اے آئی اے ڈی ایم کے‘ اقتدار میں آتی ہے تو پھر خدا کو ہندوستان کو نہیں بچا سکتا۔

حزب اختلاف نے اپنی انتخابی مہم میں رجنی کانت کے اس بیان کو بارہا استعمال کیا اور کہا جاتا ہے کہ ’اے آئی اے ڈی ایم کے‘ کی ناکامی کی ایک وجہ یہ بیان بھی تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد