BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کانگریس کو نقصانات کا خدشہ

جماعتوں کے قومی تشخص پر شمال مشرق کی علاقائی سیاست کا اثر ہمیشہ رہا ہے
جماعتوں کے قومی تشخص پر شمال مشرق کی علاقائی سیاست کا اثر ہمیشہ رہا ہے
لوک سبھا کے لئے شمال مشرق کی چھوٹی ریاستوں میں انتخابات ایک نئے ماحول میں منعقد کیے جارے ہیں۔ اور یہ بنیادی تبدیلی نہ تو کسی سیاسی وجہ سے ہے اور نہ ہی ہر ریاست میں یکساں ہے۔ لیکن یہ بات قابل ذکر ضرور ہے کہ شمال مشرق کی ساتوں ریاستوں کی مقامی سیاست میں کافی تبدیلی آئی ہے جس نے برسوں سے چلی آرہی سیاست کو تبدیل کردیا ہے۔

ان ریاستوں میں ہونیوالی تبدیلی کو پورے ملک میں کیوں نہیں سمجھا گیا اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اور پہلی وجہ تو ان ریاستوں کا رقبہ ہے۔ یہ سات ریاستیں ہیں اروناچل پردیش، سِکّم، ناگالینڈ، میگھالیہ، میزورم، منی پور اور تریپورا۔ ان ساتوں ریاستوں سے لوک سبھا کے لئے صرف گیارہ سیٹیں ہیں۔

نئی دہلی میں اثر و رسوخ کے لئے گیارہ سیٹیں معنی نہیں رکھتیں۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ دہلی کے تخت کے لئے لڑنے والی بڑی جماعتیں جیسے کانگریس اور بی جے پی کی ان ریاستوں میں کوئی موجودگی بھی نہیں ہے۔ ساتھ ہی پالیسی بنانے والے لوگوں کے درمیان شمال مشرقی ریاستوں کے بارے میں لاعلمی پر نظر ڈالیں تو یہ بات واضح ہوجائے گی کہ یہاں ہونے والی تبدیلیوں پر کوئی بات بھی کیوں نہیں کی جاتی۔ بلکہ ’تعلیم یافتہ‘ لوگوں سے نقشے میں منی پور، میزورم یا میگھالیہ کی شناخت کرنے کو کہا جائے تو انہیں کافی دقت پیش آئے گی۔

شمال مشرق کا اثر
 بی جے پی مرکز میں ایک بار پھر حکومت بنا پاتی ہے یا نہیں، یہ تو یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا، مگر اسے اس بار ایک اور بڑی کامیابی تو ملنی ہی ہے۔ دراصل وہ اس بار اصلی معنی میں قومی جماعت کی شکل اختیار کرنیوالی ہے، جیسا کہ آزادی سے قبل کانگریس تھی۔
یوگندر یادو

کم لوگوں کو ہی معلوم ہوگا کہ ریاست منی پور میں جب پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے تھے اس وقت ملک کا آئین بھی نافذ نہیں ہوا تھا۔ بالکل ایسے ہی یہ بات بھی کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ ریاست میزورم میں شرح خواندگی پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے، یا یہ کہ میزورم میں ووٹِنگ کی شرح ہمیشہ اچھی رہتی ہے۔

لیکن ان ریاستوں کے بارے میں جو تھوڑی بہت بحث شروع ہورہی ہے وہ اس لئے ہے کہ اس بار بی جے پی اور کانگریس کی لڑائی پر ان ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اہم اثر پڑے گا۔ کانگریس کے لئے شمال مشرق کا علاقہ اس کی ملکی سیاسی طاقت میں اتار چڑھاؤ سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔ ایک دور میں شمال مشرقی ریاستوں میں کانگریس کی مضبوط موجودگی اس کی قومی ساکھ کی نشاندہی کرتی تھی۔

انیس سو اناسی کے الیکشن میں کانگریس کی کارکردگی پورے ملک میں خراب رہی لیکن شمال مشرق کی گیارہ میں سے دس نشستوں میں وہ کامیاب رہی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے کانگریس کی سیٹیں کم ہوتی رہی ہیں۔ انیس سو اٹھانوے میں اسے صرف تین اور انیس سو ننانوے میں چار نشستیں ملی تھیں۔

اس بار خدشہ یہ ہے کہ کانگریس کا اس علاقے سے صفایا ہوجائے گا۔ سیٹوں کی چاہے کسی بھی جماعت کو فکر نہ ہو، لیکن شمال مشرق میں سیاسی موجودگی پھر بھی اہمیت کی حامل ہے۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ کانگریس کو ہونیوالے نقصانات سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔

شمال مشرق میں بی جے پی نے اب تک کوئی نشست نہیں جیتی ہے۔ ممکن ہے کہ اس بار ریاست اروناچل پردیش میں بی جے پی کو ایک سیٹ مل جائے۔ لیکن کسی بھی جماعت کے لئے اہم بات یہ ہوگی کہ شمال مشرقی ریاستوں میں اس کی اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں۔ یہ اپنے آپ میں اہم بھی ہے کیونکہ شمال مشرقی علاقے کو بی جے پی کی سیاست کے لئے مشکل مانا جاتا ہے۔

اب بی جے پی مرکز میں ایک بار پھر حکومت بنا پاتی ہے یا نہیں، یہ تو یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا، مگر اسے اس بار ایک اور بڑی کامیابی تو ملنی ہی ہے۔ دراصل وہ اس بار اصلی معنی میں قومی جماعت کی شکل اختیار کرنیوالی ہے، جیسا کہ آزادی سے قبل کانگریس تھی۔

لیکن شمال مشرقی ریاستوں سے لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج کو قومی سیاست کے لحاظ سے خاصی اہمیت نہیں دی جاسکتی ہے۔ باقی ملک کے لئے شمال مشرق کی سیاست کا اہم مطلب نہیں ہے۔ اسے صرف علاقائی سیاست ہی تصور کیا جاتا رہا ہے۔

لیکن شمال مشرق کی ریاستیں بھی ملک کے دیگر حصوں کے راستے پر ہی گامزن رہی ہیں۔ وہی سیاسی انتشار، علاقائی جماعتیں، قبائلی شناخت جیسی چیزیں یہاں کی مقامی سیاست پر اثرانداز ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد