سوائن فلو،اب تک 100ہلاک

سوائن فلو(فائل فوٹو)
،تصویر کا کیپشنہندوستان میں حکومت کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کے علاج کے لیے اس کے پاس دوائیں کافی ہیں۔

ہندوستان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سوائن فلو سے اموات کے تازہ معاملات کرناٹک، چھتیس گڈھ اور مہاراشٹر میں پیش آئے ہیں۔ سوائن فلو سے سب سے زیادہ افراد پونے شہر میں ہلاک ہوئے ہیں۔۔

اتوار کو ہندوستان میں سوائن فلو کے 128 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

اسی ک ساتھ صحت ساوئن فلو ایچ ون این ون متاثرہ افراد کی تعداد 3881 ہوگئی تھی۔

اتوار کو سوائن فلو سے ریاست کیرالہ میں ایک، پونے میں دو اور گجرات میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سوائن فلو کے جو نئے معاملات سامنے آئےتھے ان میں سب سے زیادہ اترپردیش میں 27 اور دلی میں 22 معاملات سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 21، کرناٹک میں سترہ، مہاراشٹر میں 12 اور مغربی بنگال میں دس معاملات سامنے آئے ہیں۔

پورے ملک میں اب تک تقریبا 21 ہزار متاثرہ افراد کا لیب ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور تقریبا چار ہزار افراد کو سوائن فلو سےمتاثر ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں سب سے زیادہ جو ریاستیں سوائن فلو سے متاثر ہیں ان میں پونے، بنگلور اور دلی ہیں۔

حالانکہ حکومت کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔اس بیماری پر قابو پانے کے لیے سارے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے بعض سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ کچھ مخصوص پرائیوٹ ہسپتالوں میں بھی سوائن فلو کی جانچ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔