’ہری پتّر‘ سے ہیری پوٹر والے ناراض | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق ہیری پوٹر سیریز پر فلمیں بنانے والی ہالی وڈ کمپنی وارنر برادرز نے ایک بھارتی فلم کمپنی کے خلاف کاپی رائٹس حقوق کے تحت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فلم کمپنی مرچی فلمز کی فلم ’ہری پتّر‘ آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی ہے اور ہالی وڈ کے ایک جریدے کے مطابق وارنر برادرز کا کہنا ہے کہ اس فلم کا نام ہیری پوٹر سیریز سے حد سے زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔ وارنر برادرز کے ترجمان نے قانونی چارہ جوئی کی تصدیق کی ہے اور اس مقدمے کی سماعت ممبئی ہائیکورٹ میں ہوگی۔ فلم کمپنی کی ترجمان ڈیبورا لنکن نے بتایا کہ’ ہم نے فلم ’ہری پتر‘ کی تیاری اور تقسیم کے عمل میں شامل کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ تاہم ہم اپنی پالیسی کے تحت اس کارروائی پر عوامی طور پر مزید بات نہیں کر سکتے‘۔ مرچی موویز کے منیش پوری نے امریکی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ’ہری پتر‘ کا نام سنہ 2005 میں رجسٹر کروایا تھا اوریہ بدقسمتی ہے کہ وارنر نے مقدمہ اس وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا جب ہماری فلم کی نمائش کا وقت بہت قریب ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ میری نظر میں ہماری فلم کے نام کا تعلق یا مماثلت ہیری پوٹر فلموں سے نہیں ہے‘۔ یاد رہے کہ ہری بھارت میں ایک مقبول نام ہے جبکہ پتّر پنجابی کا لفظ ہے جس کا مطلب بیٹا ہوتا ہے۔ | اسی بارے میں ہیری پوٹر فلم کی ریلیز میں تاخیر15 August, 2008 | فن فنکار شاہی خاندان، ہیری پوٹر فلم کا انتخاب01 August, 2008 | فن فنکار ہیری پوٹر کیس، راؤلنگ کی گواہی14 April, 2008 | فن فنکار ہیری پوٹر، کامیاب ترین فلم سیریز12 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||