آئیفا: ’چک دے انڈیا‘ بہترین فِلم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تھائی لینڈ میں ہونے والے نویں آئیفا ( انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی) ایوارڈز میں شاہ رخ خان کی’چک دے انڈیا‘ کو بہترین فِلم قرار دیا گیاہے اور خود شاہ رخ کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گيا ہے۔ اس برس کرینہ کپور کو فلم’جب وی میٹ‘ میں اچھی اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بہترین ہدایتکاری کا اعزاز بھی ’چک دے انڈیا‘ کو ہی گیا جس کے ہدایتکار شمت امین ہیں۔ اسی فِلم کی کہانی پر جے دیپ ساہنی کو بہترین کہانی کار کا اعزاز دیا گیا۔ بہترین نئے اداکاروں میں رنبیر کپور کو فِلم ’سانوریا‘ کے لیے ایوارڈ دیا گيا جبکہ ان کی گرل فرینڈ دیپکا پادوکون کو ’اوم شانتی اوم‘ میں اداکاری کے لیے بہترین ادا کارہ کے اعزاز سے نوازہ گيا۔ وویک اوبرائے ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ میں اپنے کردار کی بنیاد پر بہترین منفی اداکار قرار پائے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نویں آئیفا ایوراڈ کی تقریب کی حیران کن بات کئی بڑے ناموں کو ایوارڈ نہ ملنا تھی جس میں بچن خاندان بھی شامل ہے۔ ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشویریہ رائے نے فِلم ’گرو‘ میں ہیرو اور ہیروئین کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل تھی لیکن اسے کوئی اعزاز نہیں ملا۔
لیکن ابھیشیک بچن کو اداکاروں میں سٹائل آئکون کے خطاب سے نوازہ گيا۔ اس برس ہیروئینیوں میں فیمیل سٹائل آئکون کا خطاب کترینہ کیف کو ملا ہے۔ امیتابھ بچن ایفا ایورڈ کے ایمبیسڈر ہیں اور اس بار وہ اپنی بیوی جیا بچن اور بیٹے ابھیشیک اور بہو ایشوریہ کے ساتھ تقریب میں حصہ لینے پہنچے تھے ۔ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی یا ایفا ایورڈاز ہر برس دنیا کے مختلف مشہور شہروں میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس برس یہ تقریب بنکاک میں ہوئی جس میں بالی وڈ کے بیشتر ستاروں نے حصلہ لیا۔ پرانے ہیرو اور ہیروئنیں قسم قسم کے ڈیزائنر ملبوسات اور طرح طرح کے ہیئر سٹائلز میں سجی دھجی تھیں جس سے ماحول ایسا تھا جیسے ستاروں کا جھرمٹ ہو۔ اس تقریب کو دیکھنے کے لیے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس میں بالی وڈ کے بڑے پرڈیوسرز اور ہدیات کار بھی تھے۔ اس موقع پر کئی ستاروں نے اپنے مخصوص انداز میں پروگرام پیش کیے۔ رقص و موسیقی کے ایسے پروگرام کا انتظام تھا کہ دوسروں کو نچانے والے خود تھرکتے رہے۔ | اسی بارے میں ’ایسے مت چک انڈیا‘25 August, 2007 | فن فنکار بالی وڈ ستارے آئیفا ویک اینڈ میں08 June, 2007 | فن فنکار آئیفا ایوارڈز: موج مستی، ہنگامے19 June, 2006 | فن فنکار 2006 کے آئیفا ایوارڈز دبئی میں19 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||