کان فیسٹیول میں ایسٹ ووڈ کی فلم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور امریکی اداکار کلنٹ ایسٹ ووڈ اپنی ہدایت کی ہوئی فلم ’چینگلنگ‘ کی نمائش اگلے ماہ کان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کریں گے۔ انیس سو بیس کی ڈرامائی فلم میں اینجلینا جولی، جان میلکووچ اور ایمی رائن ہیں۔ یہ فلم ایک ماں کی کہانی پر مبنی ہے جس کا بیٹا اغوا ہو جاتا ہے۔ کان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میں نمائش کی جانے والی دیگر فلموں میں وم وینڈرز کی ’پیلرمو شوٹنگ‘ اور سٹیون سودربرگ کی ’چے گویرا‘ شامل ہیں۔ فیسٹیول کے دوران حال ہی میں بنی فلم ’انڈیانا جونز‘ بھی دکھائی جائے گی تاہم یہ فلم فیسٹیول میں حصہ نہیں لے رہی۔ کان فلم فیسٹیول چودہ سے پچیس مئی تک فرانس میں جاری رہے گا۔ اس فیسٹیول میں کوئنٹن تیرنٹینو، پینیلوپ کروز، ووڈی ایلن، بینیچیو تورو اور انڈیانا جونز کی ٹیم شرکت کریں گے۔ اس سال شون پین ججوں کی سربراہی کر رہے ہیں اور فیصلہ دیں گے کہ کون سی فلم اعلٰی ترین ایوارڈ حاصل کرے گی۔ انیس ہدائتکار اس فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں جن میں ایسٹ ووڈ، سودربرگ اور ویندرز شامل ہیں جبکہ برازیل کے والٹر سیلیس، چین کے جیا زینگکے، اسرائیل کے ایری فلمین اور ارجنٹیانا کے پابلو ٹریپیرو بھی شامل ہیں۔ پچھلے سال یہ ایوارڈ رومانیہ کے مانعہ حمل کے بارے میں ڈرامے ’چار ماہ، تین ہفتے اور دو دن‘ کو ملا تھا۔ ووڈی ایلن اپنی فلم ’وکی کرسٹینا بارسیلونا‘ کی نمائش کرائیں گے جس میں پینیلوپ کروز اور بارڈم ہیں۔ ڈریم ورکس کی کارٹون فلم ’کنگ فو پانڈا‘ بھی دکھائی جائے گی جس میں جیک بلیک، اینجلینا جولی، لوسی اور ڈسٹن ہوفمین کی آوازیں ہیں۔ آسکرز ایوارڈ کے بعد کان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلمی دنیا کا سب سے اہم فیسٹیول ہے اور ہر سال اس کو دیکھنے کے لیے تینتیس ہزار افراد فرانس آتے ہیں۔ | اسی بارے میں سنیما کی سب سے بڑی لائبریری 29 March, 2007 | فن فنکار کانز فلم فیسٹیول میں 7 انڈین فلمیں03 May, 2007 | فن فنکار وینس: ملکہ برطانیہ پر فلم 03 September, 2006 | فن فنکار شیراوت: کان میں فلم ’دی مِتھ‘ کی تشہیر11 May, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||