کینیڈا: امیتابھ بچن کی فلم کا پریمئر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں جاری عالمی فلم میلے میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کی پہلی انگریزی فلم 'دی لاسٹ لئیر' کا بین الاقوامی پریمئر ہو رہا ہے۔ امیتابھ بچن نے ہدایت کار رتو پرنوگھوش کی انگریزی فلم 'دی لاسٹ لئیر' میں ایک سرکردہ سٹیج فن کار کا کردار ادا کیا ہے جس کی زندگی کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ شکسپئر کے 'کنگ لئرٰ کا کردار ادا کرے۔ امیتابھ بچن کے ساتھ اس فلم میں بالی ووڈ کی اداکارہ پریٹی زنٹا بھی شامل ہیں جو ایک سٹیج اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اس فلم میں انہوں نے شبنم نام کی ایک فن کارہ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں پریٹی زنٹا اور امتیابھ بچن کے علاوہ ارجن رام پال، دیویا دتا اور شیفالی شاہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم شیکسپئر کے ڈراموں کے اہم ہندوستانی اداکار ہریش مشرا کے کردار کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ اس فلم کے لیے کچھ ہندی مکالمے خود امیتابھ نے تحریر کیے ہیں۔ اس میلے میں ایران، قازقستا ن، پاکستان، ترکی اور مصر کی فلمیں بھی شامل ہیں۔ ٹورانٹو فلم میلے کے دوران ہندوستان میں بننے والی یا ہندوستان سے تعلق رکھنے والی بارہ فلموں کو دکھایا جائے گا جن ميں آٹھ فلموں کا بین الاقوامی پریمئر بھی ہوگا۔ فلم میلے میں ہندوستان کے اہم ہدایت کار ادورگوپال کرشنن سمیت رتوپرنو گھوش، بدھدیب داس گپتا اور شیکھر کپور جیسے معروف ہدایت کار موجود رہیں گے۔ اس میلے میں بھارتی فلموں کی فہرست میں میرا نائر کا 'ایڈز جاگو' سنتوش سون کی 'بیفور دی رینز' شیکھر کپور کی 'ایلیزابیتھ - دا گولڈن ایج' ، ادورگوپال کرشنن کی 'فور ویمن' اور رتوپرنو گھوش کی 'دی لاسٹ لئیر' اہم ہيں۔ اس میلے میں مسلمانوں میں ہم جنس پرستی پر بنائی گئی ہدایت کار پرویز شرما کی'اے جہاد فار لو' کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ | اسی بارے میں ٹورانٹو فلم فیسٹیول شروع09 September, 2007 | فن فنکار ’مسلمانوں کی حمایت پر دھمکی‘08 September, 2007 | فن فنکار ’رام گوپال ورما کی آگ‘ فلاپ07 September, 2007 | فن فنکار عائشہ کی راکھی، میرا کی اننگز03 September, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||