دلیپ کمار و وجنتی کی رنگین نیا دور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلیپ کمار اور وجنتی مالا کی 1957 کی بلیک اینڈ وائٹ فلم ’نیا دور‘ کا رنگین ایڈیشن تیار ہو گیا ہے۔ مغل اعظم کے بعد دلیپ کمار کی یہ دوسری فلم ہے جسے رنگین بنایا گیا ہے۔ فلم کی تشہیر کے لیے دی گئی پارٹی میں فلم انڈسٹری کے کئی لیجنڈ شریک ہوئے۔ جن میں فلمساز بی آر چوپڑہ، خود دلیپ کماراور ان کی بیگم سائرہ بانو، یش چوپڑہ، آشا بھوسلے اور ڈیزی ایرانی شامل تھیں۔ دلیپ کمار اپنی تقریر کے دوران جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے اس دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا دل بھر آیا ہے۔ لگتا ہے کہ وقت ٹھہر گیا ہو پرانی یادیں ذہن میں تازہ ہو رہی ہیں۔ میرا دل چھاتا ہے کہ میں بھی سنیما ہال کے ایک کونے میں بیٹھ کر پکچر دیکھوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پچاس سال کا طویل عرصہ گزر گیا پتہ ہی نہیں چلا، لگا جیسے کل کی بات ہو جب میں اور اجیت مل کر بیڈ مینٹن کھلیتے تھے اور میں چکن بریانی پکاتا تھا اور پھر یش چوپڑہ اور ہم سب مل کر کھاتے تھے‘۔ دلیپ کمار نے فلمساز بی آر چوپڑہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ ہاتھ ہیں جن کی رہنمائی میں فلم انڈسٹری کے کئی لوگوں نے بہت ترقی کی اور ان میں میں بھی شامل ہوں۔انہی ہاتھوں نے فلمی دنیا کو ایسی فلمیں دیں جو سیدھی دل پر اثر کرتی تھیں‘۔
’نیا دور‘ کا میوزک او پی نیر نے دیا تھا اور نغمے ساحر لدھیانوی نے لکھے تھے۔ یہ دونوں اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ فلم کے میوزک کو نئے سرے سے ڈیجیٹل ڈولبی ساؤنڈ میں ریکارڈ کیا گیا جسے آدیش سری واستو نے تیار کیا۔اس موقع پر میوزک البم کا افتتاح آشا بھوسلے کے ہاتھوں کیا گیا۔آشا کا کہنا تھا کہ ’اسی فلم میں گانے کے بعد دنیا نے ان کے فن کو پہچانا اور انہیں اسی وجہ سے مقبولیت حاصل ہوئی‘۔ یش چوپڑہ نے اسی فلم کے ذریعہ ہدایت کاری سیکھنی شروع کی۔ ان کے مطابق ’میں اس فلم میں بڑے بھیا (بی آر چوپڑہ) کے سیکنڈ اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا اور میری ملاقات دلیپ صاحب سے پہلی مرتبہ سیٹ پر ہوئی
بی آر چوپڑہ کے بیٹے روی چوپڑہ جنہوں نے اس فلم کو چار ماہ قبل رنگین بنانے کا کام شروع کیا کہتے ہیں کہ ’میری جانب سے یہ اپنے والد کو ایک تحفہ ہے۔ میرے والد نے یہ فلم انیس سو ستاون میں بنائی تھی اور یہ فلم انڈسٹری کی صف اول کی فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ اب میں نئی نسل کے لیے اپنے والد کی ہر فلم کو رنگین بناؤں گا اور اس کے بعد ’گمراہ‘ کو رنگین بنانے کا ارادہ ہے‘۔ | اسی بارے میں دلیپ کمار کو پھالکےایوارڈ 28 April, 2007 | فن فنکار مغلِ اعظم کا اصل المیہ21 October, 2006 | فن فنکار دلیپ کمار اور فنِ اداکاری25 April, 2004 | فن فنکار مغلِ اعظم کے بعد دل اپنا پریت پرائی31 March, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||