’پیرس میں عوامی بوسے بازی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیرس میں لوگ اپنی فرانسیسی رومانوی حِس کو جگاتے ہوئے ایک ایسے دن ’عوامی بوسے بازی‘ کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب دنیا کے کئی حصوں میں مختلف نوعیت کے ریکارڈ بننے والے ہیں۔ ہزاروں لوگ پیرس کی گلیوں میں ’سرِ عام بوسے بازی‘ کے لیے نکل کھڑے ہوئے ہیں تو آسٹریلیا میں موسم کا حال سنانے والے گرانٹ ڈینئر نے ایک منٹ میں اٹھارہ زیر جامے زیب تن کیئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کیتھ کولور نے ’زوربنگ‘ میں رفتار کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ زوربنگ میں ایک بڑے غبارے میں بند ہو کر لڑھکنا ہوتا ہے۔ کولور نے مطلوبہ فاصلہ باون کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا۔ ریکارڈ قائم کرنے والوں کا نام ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں شامل کیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ میں کچھ لوگ سائپرس میں 114782 انگیوں (بریزیرز) سے بنائی گئی زنجیر کا ریکارڈ توڑنا چاہ رہے ہیں۔ منتظمین کا خیال ہے کہ وہ ڈیڑھ لاکھ
نیویارک میں جیکی بیبی نے دس عدد زندہ ’ڈائمنڈ بیک‘ سانپ منہ میں ڈالے، جبکہ اٹلی میں پیزوں کی سب سے طویل قطار بنانے کی کوشش جاری ہے۔ کینیڈا میں مائیکل جیکسن کے بیسیوں پرستار ان کے گانے ’تھرلر‘ کی ویڈیو کو دوبارہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیٹر کریگ گلینڈے کا کہنا تھا کہ ’تھرلر‘ کی دوبارہ فلم بندی میں انہیں سب سے زیادہ دلچپسی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیشہ ور رقاص اس میں کام کر رہے ہیں جبکہ ایک سو پچاس لوگ بھی روایتی زومبی لباس پہنے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’مجھے اس وقت مزا آئے گا اگر کوئی اجنبی شہر میں داخل ہو اور اسے تھرکتے ہوئے زومبیز دیکھنے کو ملیں‘۔ گلینڈے کا کہنا تھا آج سینکڑوں ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں سب کچھ امن کے لیئے09 March, 2006 | فن فنکار لندن میں ہفتۂ ناچ23 July, 2006 | فن فنکار ’گنیز بک آف ورلڈ‘ کے بانی کی وفات20 April, 2004 | فن فنکار بوسہ یا جیل؟08 March, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||