BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 July, 2006, 11:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن میں ہفتۂ ناچ
بالی وڈ ناچ
لوگوں نے دنیا بھر کے مختلف رقص کے انداز اپنائے
لندن کے معروف ہزاریہ پُل(Millenium Bridge) پر سینکڑوں لوگوں نے ناچ کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس کاوش میں لندن کے اِن رضاکاروں کے ساتھ انگلینڈ بھر سے بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے جو عین اسی وقت اپنے اپنے شہر میں بارہ منٹ تک ناچ کر دنیا کی سب سے بڑی ناچ کی کلاس کا ریکارڈ قائم کرنا چاہ رہے تھے۔

ہفتے کو ہونے والی اس ناچ کلاس میں لوگوں نے چار مختلف گانوں کی دھنوں پر مختلف انداز سے رقص پیش کیا۔

رقص کی یہ کلاس در اصل ’ہفتۂ ناچ‘ کا حصہ تھی جس کا مقصد رقص کو سماجی اور صحت مند فعل کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اس ہفتے کا اہتمام لندن کے میئر اور آرٹس کونسل آف انگلینڈ نے مشترکہ طور پر کیا تھا کو اتوار کو ختم ہوگا۔

منتظمین توقع کر رہے تھے ہفتے کو انگلینڈ کے سینتیس شہروں میں چالیس ہزار افراد رقص کی کلاسوں میں شامل ہوں گے۔

ہزاریہ پُل پر چار سو سے کم لوگ نے رقص کیا جبکہ سینٹ پال کیتھیڈرل کے باہر پیٹر ہِل پر لوگوں نے پچاس اساتذہ کی قیادت میں رقص کیا۔

اسی دوران لندن کے ٹریفیلگر سکوائر پر بھی سینکڑوں لوگ ایک دھن پر مختلف اندازوں میں ناچ کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے اکٹھے ناچنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے لندن میں مختلف پروگراموں میں ایک مقابلہ بھی شامل تھا جس میں ہزراوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔

اسی بارے میں
عجائب گھروں کا عالمی دن
18 May, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد