فلمساز این این سپی انتقال کرگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلمساز این این سپی کا ممبئی کے بریج کینڈی ہسپتال میں منگل کی شام ساڑھے چھ بجے کے قریب انتقال ہو گیا۔ وہ پچہتر برس کے تھے۔ این این سپی کو بالی وڈ کا لیجنڈ کہا جا تا ہے۔ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں بنائیں۔ان کے ساتھ ایسے کئی ہدایت کاروں نے کام کیا جو آج بھارتی فلم انڈسٹری کے کامیاب فلمساز بن چکے ہیں۔ان میں سبھاش گھئی کا نام قابل ذکر ہے۔ این این سپی تقسیم ہند سے قبل صوبہ سندھ کے رہنے والے تھے۔ تقسیم کے بعد سپی ممبئی آ گئے اور انہوں نے یہاں کالج کی تعلیم مکمل کی۔ فلمسازی کا کام انہوں نے 1959سے شروع کردیا تھا۔ انہوں نےاس دورمیں کامیاب فلمسازوں کے ساتھ کام کیا ان میں اس دور کے فلمساز گرودت کا نام سر فہرست ہے۔ این این سپی کی پہلی فلم ’ قاتل ‘ تھی جس کے ہیرو پریم ناتھ تھے۔ سپی کو ایکشن اور سسپنس سے بھر پور فلمیں بنانے کا شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نےایسی کئی فلمیں بنائیں اور وہ کامیاب بھی ہوئیں۔ ان کی کامیاب فلموں کی فہرست طویل ہے جس میں ’کالی چرن‘ ،’ فقیرا‘، ’سرگم‘ ، ’میری جنگ‘ ، ’وہ کون تھی‘ ، ’شطرنج‘ ، ’چور مچائے شور‘ ، ’دیوتا‘ وغیرہ شامل ہیں۔ حالیہ برس ں میں این این سپی اپنی بیماری کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہو گئے تھے۔انہوں نےانیس سو ننانوے میں آخری فلم’سلسلہ ہے پیار کا‘ بنائی تھی جو کامیاب نہیں ہوئی۔ | اسی بارے میں ایرانی ہدایتکار: بھارت میں شوٹنگ19 November, 2004 | فن فنکار جارج لوکس کو خراجِ تحسین10 June, 2005 | فن فنکار بنگلور کا ننھا ہدایتکار25 January, 2006 | فن فنکار فلم انڈسٹری کے کھٹے میٹھے رشتے02 August, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||