BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 October, 2006, 22:42 GMT 03:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان اسرائیل جنگ پر نئی کتاب

کتاب
کتاب میں لال خان نےمعروف صیہونی مصنف ایوی شلیام کی کتاب ’اسرائیل اور عرب دنیا‘ سےاقتباس بھی درج کیا ہے
لبنان پر اسرائیلی حملے کو ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دِن ہوئے ہیں اور اتنی مختصر سی مدت میں اس حملے کے تاریخی پس منظر، حالات کے موجودہ رُخ اور مستقبل کے امکانات پر تحقیق کرنا اور ڈیڑھ سو صفحے کی ایک کتاب مرتب کر دینا بظاہر ایک صحافیانہ سا عمل لگتا ہے لیکن ڈاکٹر لال خان کی تصنیف پڑھ کر اس تاثر کی نفی ہوجاتی ہے کہ یہ عجلت میں لکھی ہوئی کوئی سطحی سی تحریر ہوگی۔

مصُنف کی تیز رفتاری کے پسِ پشت زیرِ بحث موضوع پر اُن کی مضبوط گرفت، سیاسی اور سماجی صورتِ حال کے تجزیئے کےلیئے اُن کی دسترس میں موجود سائنسی طریق کار اور سب سے بڑھ کر ذاتی فکر مندی کی وہ سطح ہے جو سماجی تبدیلی کے خواہش مند ایک انسان دوست مصنف کو مُنشیانہ تحقیق کرنے والے بے جہت لکھاریوں سے ممتاز و منفرد کرتی ہے۔

 اسرائیلی سماج کا گہرائی سے تجزیہ کرتے ہوئے لال خان بتاتے ہیں کہ موجودہ مالی سال کے دوران جہاں اسرائیلی بینکوں نے 137 فیصد منافع کمایا ہے وہیں ساڑھے چار لاکھ اسرائیلی باشندے خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں

لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملے کے اصل مقاصد بیان کرتے ہوئے مصنف نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل دراصل اپنی سرحدیں دُور دُور تک پھیلا کر صیہونیت کے خواب کو سچا کرنا چاہتا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے اسرائیل کے بانی ڈیوڈ بن گورین کے خیالات وضاحت سے پیش کرنے کےلیئے معروف صیہونی مصنف ایوی شلیام کی کتاب ’اسرائیل اور عرب دنیا‘ سے یہ اقتباس درج کیا ہے:

’بن گورین کا منصوبہ تھا کہ جنوبی لبنان پر مکمل قبضہ کر کے باقی ماندہ ملک کو ایک عیسائی میرونائٹ ریاست میں تبدیل کر دیا جائے اور 1956ء میں اس نے اپنی یہ سکیم برطانوی اور فرانسیسی سامراجیوں کے آگے فرانس کے خفیہ مذاکرات میں پیش کی تھی۔ اس کے چیف آف سٹاف موشے دیان نے ایک لبنانی افسر کو اس منصوبے کے تحت تیار کیا کہ وہ اپنے آپ کو میرونائٹ آبادی کا نجات دہند قرار دے کر لبنان میں داخل ہوجائے، ایک مخصوص علاقے پر قبضہ کر کے وہاں عیسائی حاکمیت کا اعلان کرے اور بالآخراسکا اسرائیل کے ساتھ الحاق کروا دے۔‘

اس طرح دریائے لیطانی کے جنوب میں سارے علاقے پر تسلط قائم کر کے تمام خطے کو اسرائیل اپنے کنٹرول میں لانا چاہتا تھا۔

اسرائیلی افواج کے سابق کمانڈر اور وزیر دفاع موشے دیان جنہیں عرب دنیا میں ’دجّال‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے

اسرائیل نے اپنے اس پرانے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کئی مرتبہ کوشش کی۔ مصنف کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اسکے عرب ہمسایوں کے مابین اب تک جو چار جنگیں ہوئی ہیں اُن میں سے بیشتر اسرائیلی فوج نے آسانی سے جیت لی ہیں اور آج اسرائیل کے پاس اُس سے کہیں زیادہ رقبہ ہے جو ریاست کے قیام کے وقت 1948 میں تھا۔

تاہم مصنف کے بقول لبنان کو اپنے زیرِنگیں کرنے کی ناتمام آرزو اب بھی اسرائیل کے دِل میں کروٹیں لے رہی ہے اور اس سلسلے کی تازہ ترین کوشش کے دوران اسرائیل کی ’ناقابلِ تسخیر‘ فوج کو جو دھچکا لگا وہ اس یہودی ریاست کے اندر بڑھتے ہوئے معاشی، اقتصادی، سیاسی اور سماجی بحران کی غمازی کرتا ہے۔

مصنف نے اس سلسلے میں ایک ایسی اسرائیلی خاتون کے مضمون کا حوالہ بھی دیا ہے جو نقلِ وطن کر کے اب امریکہ میں آباد ہوچکی ہے۔ خاتون نے ترکِ وطن کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تل ابیب کے ایک ہسپتال میں جب اسکا بیٹا پیدا ہوا تو نرس نے اس تندرست و توانا بچّے کو تعریفی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے کہا ’یہ تو بڑا ہو کر اچھا فوجی بنےگا‘ ماں یہ سُن کر گویا دہل گئی اور خجالت، ندامت اور حقارت کے شدید احساس نے اسے اپنے بچّے سمیت وطن چھوڑ دینے پر مجبور کردیا۔

ڈاکٹر لال خان کے بقول یہ محض ایک اسرائیلی ماں کی کہانی نہیں بلکہ حالتِ جنگ کے لامتناہی سلسلے نے معاشرے کے مختلف طبقوں میں یہ احساس پوری طرح بیدار کردیا ہے کہ ایک آتش فشاں کے دہانے پر قائم ہونے والی بستی کے مکین تا قیامت سُکھ چین کی نیند نہیں سوسکتے۔

 اسرائیل اور اسکے عرب ہمسایوں کے مابین اب تک جو چار جنگیں ہوئی ہیں اُن میں سے بیشتر اسرائیلی فوج نے آسانی سے جیت لی ہیں اور آج اسرائیل کے پاس اُس سے کہیں زیادہ رقبہ ہے جو ریاست کے قیام کے وقت 1948 میں تھا

اسرائیلی سماج کا گہرائی سے تجزیہ کرتے ہوئے لال خان بتاتے ہیں کہ موجودہ مالی سال کے دوران جہاں اسرائیلی بینکوں نے 137 فیصد منافع کمایا ہے وہیں ساڑھے چار لاکھ اسرائیلی باشندے خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ قومی سطح پر بے روزگاری بارہ فیصد تک پہنچ گئی ہے اور میونسپلٹی دفاتر کے پندرہ ہزار کارکنوں کو پچھلے ایک سال سے تنخواہیں نہیں ملیں۔

معاشرے کے اِن اندرونی تضادات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ مصنف نے اس مسئلے کو بین الاقوامی سامراج کے تناظر میں بھی دیکھا ہے اور تاریخی حوالوں سے واضح کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں مُستقل بدامنی اور حالتِ جنگ کس طرح عالمی سامراج کے مختلف مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔

خوبصورت کمپیوٹر کتابت اور مضبوط جلد بندی کے ساتھ ایک سو پچاس صفحے کی یہ دستاویز لاہور کے طباعتی ادارے ’جدوجہد پبلیکیشنز‘ نے شائع کی ہے اور بُک سٹالوں پر اس کی قیمت 180 روپے ہے۔

پاک بھارت تعلقات
پاک بھارت تعلقات کی تاریخ، ساگر کی نئی کتاب
کشمیرماضی، حال، مستقبل
مسئلۂ کشمیر کے پُرامن حل کے لئے دباؤ کیوں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد